ماسکو(آئی این پی )روس نے ڈیزل کی برآمدات پر عائد پابندی رواں سال کے اختتام تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم امریکا سے کئے گئے نئے معاہدے کے تحت بعض کمپنیوں کو مخصوص کوٹے کے ذریعے ایندھن برآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں ماہ ٹیلی فونک گفتگو کے بعد دونوں ممالک کے مابین ڈیزل کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کے تحت روسی ڈیزل کی امریکا سمیت برآمدی منڈیوں تک ترسیل کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک کے مطابق ڈیزل سے لدے تین بحری جہاز پہلے ہی برآمدی منڈیوں کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
