راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) حکومت نے پی ٹی آئی عہدیداروں اور سرگرم کارکنوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے خفیہ اداروں کو خصوصی ٹاسک دے دیا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے عید کے بعدوزیراعظم ہٹاﺅ تحریک شروع کی جاسکتی ہے جس کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے خصوصی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے جس کیلئے سپیشل برانچ اور آئی بی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے، دونوں اداروں نے پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداران کے علاوہ اوریجنل، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر سرگرم کارکنوں کی رہائش گاہوں، کاروبار، ملازمت، قریبی دوستوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے فہرستیں تیار کرکے صوبائی حکام کو بھجوائی جائیں گی۔
