واشنگٹن’ بھارت(آئی این پی )امریکا اور بوسنیا میں 3 ہیلی کاپٹرز گرکر تباہ ہوگئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست اوریگن میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ دونوں ہیلی کاپٹر تصادم کے بعد ایک شاہراہ کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 22 سالہ امریکی خاتون فلائٹ انسٹرکٹرایک برطانوی زیرِ تربیت پائلٹ اور دوسرے ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص شامل ہے۔فضائی تصادم کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دوسری جانب بوسنیا میں اطالوی فوج کا سی ایچ فورٹی سیون چنوک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر یورپی یونین کے امن مشن میں حصہ لے رہا تھا۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 15 ارکان سوار تھے۔دریں اثناء بھارت کی ریاست اترا کھنڈ کے پہاڑی علاقوں میں ہیلی کاپٹر گر تباہ ہوگیا اور 6 افراد لاپتا ہوگئے ہیں، جن کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر بدری ناتھ میں پہاڑی میں واقع ہندوں کے معروف مذہبی مقام سے دیہرادون کی طرف پر پرواز کر رہا تھا، جس میں پائلٹ اور 5 مسافر موجود تھے۔
بریکنگ نیوز
- لاہور:سموگ میں کمی لانے کیلئے اینٹی سموگ گن نادرا آفس کے قریب کھڑی ہے۔
- لاہور جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقے میں کسان گنے کے جوس سے گڑھ بنا رہا ہے
- ڈھٹائی کی ایتہا زیادتی میں ناکامی پر خاتون کا قاتل رہا جشن منا کر زخموں پر نمک پاشی
- ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں چھاتی کے کینسر بارے آگاہی سیمینار میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ثمن رائے ‘ڈاکٹر سیدہ فریحہ زہرا’ ڈاکٹر رفقہ اعوان اور کینسر سروائیور فریحہ فیصل کے ہمراہ خواتین ورکرز کا فوٹو۔
- مبینہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے موقع گل پاشی اور ہار پہنا کر استقبال کا منظر۔
- لاہور ہائیکورٹ نے براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کرنیکا حق تسلیم کرلیا
- لاہور سمیت صوبے بھر میں خواتین غیر محفوظ، کیسز میں خوفناک اضافہ
- لاہور میں جدید اے آئی ٹریفک سگنلز کی تنصیب، ٹیپا نے 58کروڑ روپے سے زائد فنڈز مانگ لیے
- گوگل کو ایک دن میں 500ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری مہنگی پڑگئی
- لاہور ہائیکورٹ کا بیوی کو 6 تولہ سونا واپس کرنے کا حکم کالعدم قرار
- ایف آئی اے کی کارروائی، لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
- فیصل آباد:ڈرائیور کی 8سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ زیادتی
- ملک بھر میں انسانی حقوق کی پامالی عروج پر 5 سال میں 41 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
- پاکستان کی سی فوڈ برآمدات 568 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں
- دریائوں’ آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
- 13فٹ طویل مصنوعی ذہانت سے لیس ہیومنائیڈ روبوٹ متعارف
- بند موبائل سمز پر بنے واٹس ایپ اکائونٹس بلاک کرنے کا عمل شروع
- پاکستان ریلوے نے ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام کو ڈیجیٹلائز کر دیا
- قومی کھیل کی بحالی کا مشن نیشنل انڈر 15 سکولز ہاکی ڈوہلمیٹ پروگرام کی منظوری
- لاہور:تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔
