لاہور(خبریں ڈیجیٹل)شہر اور گردونواح میں منافع خوروں نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگا دیے، سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی گئی۔ دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے من مانی قیمتیں مقرر کر کے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنا شروع کر دیا ہے، جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مقامی انتظامیہ گہری نیند سو رہی ہے۔مارکیٹ کے سروے کے مطابق ٹماٹر، پیاز، لہسن اور ادرک سمیت روزمرہ استعمال کی سبزیوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ پھلوں کے نرخ بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیں۔

