لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او کی یقین دہا نی کے بعدایس ایچ او تھانہ
فیروز والا رانا سرور کیخلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر ایک جواب درست جمع نہیں کراسکتے تو باقی کیا کام کرتے ہوں گے ؟ایس ایچ او رانا سرور کو تنبیہہ کررہے ہیں آئندہ سخت کارروائی ہوگی، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے موقف اپنایا آئندہ جواب چیک کرکے عدالت بھجوائیں گے، مستقبل میں درخواست گزار کو ہراساں کرنے کا ایشو نہیں ہوگا، سید ظہیر حسین شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا تھانہ فیروز والا پولیس درخواست گزار کو ہراساں کررہی ہے، عدالت نے فیروز والا پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا 2024 میں حکم جاری کیا ،عدالتی حکم کے باوجود ایس ایچ او فیروز والا ہراساں کر رہا ہے، عدالت ایس ایچ او فیروز والا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔
