راولپنڈی(شاہد ملک سے) یونین کونسل32 امرپورہ میں صفائی کی بدترین صورتحال،نالیوں میں کوڑا کرکٹ اور بند رہنے سے ڈینگی اور دیگر وبائی امرض پھیل رہی ہیں ہے ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 32 امرپورہ راولپنڈی کے علاقہ مکین صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سٹیزن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین ملک ظہیر اعوان کہا ہے کہ کھلے پلاٹوں میں جمع کوڑا کرکٹ تعفن، بدبو، مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے،چھوٹی نالیاں کوڑے کرکٹ سے اٹی پڑی ہیں پانی نالیوں میں کھڑا رہتا ہے جہاں ڈینگی مچھر مکھیاں پھیل رہی ہیں۔افسران فیلڈ میں نظر نہیں آتے بڑی بڑی لگژری 27سی سی گاڑیوں میں مفت پٹرول ڈال کر سیر سپاٹے کرتے رہتے ہیں۔کوڑے کو اٹھانے کی بجائے آگ لگا کر جلایا جاتا ہے۔ہم اپنی مدد آپ کے تحت باقاعدہ گوگل پن لوکیشن کیساتھ متعلقہ گندگی والی جگہوں کی مسلسل نشاندہی اور شکایات کرنیکے باوجود صفائی نہ ہونا متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ستھرا پنجاب کے آپریشنل افسران کی تعلیمی قابلیت، ماحولیاتی علوم میں مہارت اور پیشہ ورانہ تجربے کی جانچ کی جائے اور سیاسی سفارش کے بجائے میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔PCRM نے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے پلاٹوں سے فوری کوڑا اٹھایا جائے، خراب کوڑے دان تبدیل کیے جائیں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور صفائی مشینری کی مرمت یقینی بنائی جائے اور غفلت کے ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے۔ظہیر احمد اعوان نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم میں حصہ لیں، کوڑا کوڑے دان میں ڈالیں اور اپنے علاقوں میں گندگی کی نشاندہی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ صفائی میں شہریوں کا تعاون ضروری ہے، لیکن سرکاری اداروں کو اپنی بنیادی ذمہ داری سے غفلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
