راولپنڈی (سٹی رپورٹر)گوجر خان کے علاقہ میں ہوٹل پر فائرنگ سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے علاقہ میں ہوٹل پر فائرنگ سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا ہے،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
