راولپنڈی(سٹی رپورٹر)روات پولیس کی کارروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی،روات پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحویل میں لے لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ زیر تحویل شخص سے تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔
