لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ،مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے درخواست
دائر،وکیل احمد عبدللہ ڈوگر نے موقف اپنایا مانگا منڈی کے شہری پاسپورٹ بنوانے کے لیے لاہور کے دور دراز دفاتر جانے پر مجبور ہیں، مزدوروں، طلبہ، تاجروں اور بیرون ملک جانے کے خواہش مند شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کا قیام عوامی ضرورت ہے، پاسپورٹس ایکٹ 1974 اور پاسپورٹ رولز 2022 کے تحت مانگا منڈی کے شہریوں کیلئے پاسپورٹ سہولیات فراہم کی جائیں، 7 مئی 2026 کو بھی پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست دی تھی، جس پر عمل نہیں ہوا، استدعا ہے کہ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس قائم کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔
