ملتان(خبرنگار) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے مستقل، قابلِ پیش گوئی اور کاروبار دوست پالیسیوں، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور پارلیمان و کاروباری برادری کے درمیان مسلسل روابط کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران اور اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صدر علی حسام اصغر، سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی اور نائب صدر چوہدری خادم حسین کو انتخاب پر مبارکباد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ نئی قیادت ملکی معاشی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے تجارت، صنعت اور کاروبار کے حوالے سے لاہور کی تاریخی اہمیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کاروباری برادری روزگار کی فراہمی، صنعتی ترقی اور قومی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد صرف خطاب کرنا نہیں بلکہ کاروباری برادری کے مسائل اور تحفظات کو سننا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں، ریگولیٹری مشکلات، پالیسیوں کے عدم تسلسل اور کاروبار کی بڑھتی ہوئی لاگت سے متعلق چیمبر کے تحفظات حقیقی ہیں اور سنجیدہ توجہ کے متقاضی ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک مستحکم معیشت کیلئے اچھی پالیسیوں کے ساتھ تسلسل، پیش گوئی کی صلاحیت اور اعتماد بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کاروباری برادری کو قومی ترقی کا اہم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل اس کے اداروں، کاروباری شخصیات اور عوام کی مشترکہ قوت سے وابستہ ہے۔ کاروبار کی ترقی سے روزگار کے مواقع بڑھتے ہیں، معاشی امکانات وسیع ہوتے ہیں اور قوم مضبوط بنتی ہے۔ انہوں نے ایک مضبوط، منصفانہ اور پیداواری معیشت کی تعمیر کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
یوسف رضا گیلانی
بریکنگ نیوز
- لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سے آج جواب طلب
- کاروباری برادری کاروزگار فراہمی، صنعتی ترقی میں اہم کردار: چیئرمین سینیٹ
- لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
- ڈکیٹی چوری کی واداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
- خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر : فیصل کریم کنڈی
- سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور
- کوئٹہ : ایک ہیلتھ ورکر انسداد پولیو مہم کے دوران بچے کو قطرے پلا رہا ہے
- مولانا فضل الرحمن نے ہم سے کبھی گورنر شپ کا تقاضا نہیں کیا:رانا ثنا اللہ
- اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی،موخر ہونیکا امکان
- چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ۔
- چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر دیا عارفین زبیر
- اسلام آباد، فائر سیفٹی ٹریننگ میں پمز ہسپتال کے ایچ آر و دیگر کا گروپ فوٹو۔
- پمز میں نرسری آتشزدگی سانحہ کے بعد حفاظتی انتظامات اور انتظامی اصلاحات کا آغاز
- چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ۔
- اسلام آباد، فائر سیفٹی ٹریننگ میں پمز ہسپتال کے ایچ آر و دیگر کا گروپ فوٹو۔
- علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی عالمی سطح پر کامیابی کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ،پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کیک کاٹ رہے ہیں ۔
- ٹیکسلا :راجہ سرفراز اصغر کی میاں حمزہ شہباز شریف سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کے موقع پر فوٹو ۔
- رائیونڈ: عالمی اجتماع میں شرکت کے لئے مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
- اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن شیڈولاور کمیشن کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج
- وزیر دفاع خواجہ آصف، پاکستان میں اٹلی کے سفیر یوگو سیارلاتانی، اطالوی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل پاولو سٹیلا اور وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات ہراج، اطالوی اتحاد اور مسلح افواج کے دن کے موقع پر کیک کاٹ رہے ہیں۔
