لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے عروج پر ، ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے ساندہ کی حدود میں پولیس نے ٹی نمبر 5کی قریب دوران چیکنگ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی،جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مفرور ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکو اقدام قتل سمیت سنگین واردتوں میں ملوث تھا۔
