ساہوکا(نمائندہ خبریں)بھائی نے اندھادھندفائرنگ کرکے بہن کوقتل کرڈالا، پولیس تھانہ ساہوکا نے مقتولہ کے خاوندکی مدعیت میںمبینہ قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیل کے مطابق چک نمبر549 گ ب میرن شاہ تاندلیانوالاکا مستقل سکونتی محمدناصرولدغلام محمدجٹ جس نے ساہوکاکے نواحی گاوںچک نمبر319ای بی میںاپنے سسرالی گاوں میںبیوی بچوںکے ہمراہ عارضی سکونت اختیارکررکھی ہے اورچندروزقبل اس کی بیوی اخترپروین کادیہہ ہذاہی کے رہائشی اپنے بھائی محمدعرفان ولدحسن محمدجٹ سے تلخ کلامی ولڑائی جھگڑاہواتھاجس کی صلح کے لیے اخترپروین اپنے خاوندمحمدناصر جٹ ودیگرمعززین کے ہمراہ اپنے میکے گھر گئی توباتوںباتوںمیںمذکورہ بہن بھائی کے درمیان دوبارہ تلخ کلامی وگالی گلوچ کاتبادلہ ہواتواسی رنجش کی پاداش میںمحمدعرفان جٹ سے پسٹل تیس بورسے اندھادھندفائرنگ کرکے اپنی بہن کوقتل کرکے جایئے وقوعہ سے فرارہوجانے میںکامیاب ہوگیاجبکہ دوسری طرف پولیس تھانہ ساہوکا کے ایس ایچ اوملک احمدکامران کھوکھروقوعہ کی اطلاع پاکربھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچے اورڈیڈباڈی کوپولیس تحویل میںلے کرنعش کوپوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردیاگیا نیز مقتولہ کے خاوندناصرجٹ کی مدعیت میںمبینہ قاتل کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔
