شیخوپورہ (بیورورپورٹ) تحریک انصاف نظریاتی کے چیرمین اختر اقبال ڈار نے امریکی صدر ٹرمپ کی الیکشن میں شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکی وسط مدتی انتخابات ٹرمپ اور ریپبلکن کے لیے بڑا سیاسی دھچکا ہے جنگیں رکوانے کا کہ کر کامیابی سمیٹنے والے ٹرمپ نے جنگیں بڑھانے کے باعث شکست کھائی ٹرمپ کی شکست محض انتخابی شکست نہیں بلکہ عوامی احتساب ھے جس سے واضح ہوگیا ھے کہ دھمکیوں سیاسی انتقام اور ذاتی تشہیر سے معیشت کے مسائل حل نہیں ہوتے ڈیموکریٹس کی کامیابی میں ٹرمپ کی نفرت کے کردار تو واضح ھے ہی مگر اس کیساتھ ساتھ دنیا میں مسلم ممالک ایران غزہ ونزوئلا دیگر ممالک پر حملے بے جا مداخلت ظلم وبربریت کے خلاف بھی ردعمل آیا ھے اختر ڈار نے کہا کہ مہنگائی معاشی مشکلات اشیائے ضرورت ایندھن اور زندگی کے بڑھتے اخراجات کی وجہ سے بھی عوام نے ناراضگی کااظہار کیا ہے
