چکوال(بیورو رپورٹ)موٹروے Mـ2 پر بلکسر انٹرچینج کے قریب کار اور بائیس ویلر ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین شدید زخمی ہو گئیں، کار میں سوار دو سالہ کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ریسکیو 1122 رائع کے مطابق محمد عقیل اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پشاور سے لاہور جا رہا تھا کہ بلکسر انٹرچینج کے قریب ان کی کار آگے جانے والے ٹرالر سے جا ٹکرائی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار محمد عقیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی 29 سالہ اہلیہ حبیبہ اور 35 سالہ صنم شدید زخمی ہو گئیں۔ گاڑی میں موجود دو سالہ روحان ولد محمد عقیل حادثے میں حیرت انگیز طور پر محفوظ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور زخمی خواتین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا۔ دوسری جانب ایف ڈبلیو او کی ایمبولینس کے ذریعے جاں بحق محمد عقیل کی میت بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
