لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سوئیپر منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔لاہور رنگ روڈ پر
الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک کے ذریعے صفائی اور سڑک کی دھلائی کی جائے گی۔ فل الیکٹرک سوئیپر اور برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرکے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ٹرک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔فل الیکٹرک سوئیپر کے استعمال سے کاربن کا اخراج صفر ہوگا، جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ اس کے ذریعے سڑکوں پر گردوغبار اور شور میں بھی کمی ہوگی، جس سے سمعی آلودگی ختم کرنے میں مدد ملے گی۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا، پنجاب نے روڈز دھلائی اور صفائی کیلئے پاکستان کا پہلا فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک متعارف کرادیاـوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کامعائنہ کیااور ورکنگ کا مشاہدہ کیاـوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پہلے فل الیکٹرک سوئپیر پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئیـ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکینکل سوئیپر ٹرک صفائی اور سڑک کی دھلائی کرے گا۔فل الیکٹرک سوئپیر/برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی بھی جذب’صاف کرے گاـفل الیکٹرک سوئپیر/برومر چارجنگ کے بعد 70 کلومیٹر تک رینج میں کام کرے گا ـ فل الیکٹرک سوئپیر کے زیرو کاربن اخراج کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گیـ فل الیکٹرک سوئپیر سے سڑک پر گرد وغبار میں کمی آئے گیـ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فل الیکٹرک سوئپیرسے شور کم ہونے سے سمعی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گیـ فل الیکٹرک سوئپیرکی وجہ سے فیول اور مرمت وغیرہ کے بھاری اخراجات بھی ختم ہوجائیں گے ۔ دریں اثناء وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولنگر میں ہائی وولٹیج تار گرنے سے میاں، بیوی اور بیٹے کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے غمزدہ خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا، وزیراعلی مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب
