اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی اعلی قیادت کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے ۔
