تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کے لیے آنے وال14 غیر ملکی انسانی حقوق کے رضاکاروں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حکام نے جمعے کے روز رام اللہ کے قریب ایک واقعے کے بعد ان رضاکاروں کو گرفتار کیا تھا جہاں مبینہ طور پر ان کی اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور جھڑپ ہوئی تھی۔ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز فنڈ کے مطابق یہ رضاکار فلسطینی کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مغربی کنارے پہنچے تھے۔رضاکاروں کا مقصد فلسطینی کسانوں کو زیتون کی سالانہ فصل کی کٹائی کے دوران تحفظ فراہم کرنا تھا۔رواں سیزن میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کسانوں پر حملوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی فصلیں چرانے کے واقعات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا مقف ہے کہ گرفتار غیر ملکی کارکنوں پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کا شبہ تھا اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ اسرائیل مخالف میڈیا مہم چلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق بعض کارکن بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز(بی ڈی ایس)تحریک کے حامی بھی ہیں۔فلسطینی کارکنوں کی تنظیم فضاعہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 17 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 12 غیر ملکی رضاکار، دو غیر ملکی صحافی اور تین فلسطینی شامل تھے۔
بریکنگ نیوز
- صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر شیخ عمیر کو چیئرمین و کنوینر سٹیڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب کا نوٹیفکیشن دے رہے ہیں ان کے ساتھ میاں مصباح الرحمن اور دیگر نمائندگان کھڑے ہیں۔
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- حوثی حملوں کا خدشہ، مدینہ میں تعلیمی ادارے بند’ آن لائن کلاسیں ہونگی
- لاہور:ایک پینٹر پنسل سے سکیچ بنا رہا ہے۔
- ہم اس وردی کو محض نوکری نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول ۖ کی راہ میں جہاد کی ذمہ داری سمجھتے ہیں، آئی جی ایف سی
- مائیکرو پلاسٹک کے ذرات کی لیکیج سے پاک کافی کپ تیار
- عقیدہ ختم نبوت ہماری پہچان’زندگی کا حقیقی وقار:رہنما مجلس
- لاہور میں ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں
- چوری ڈ کیٹی کی متعدد واداتوں میں شہری نقدی زیوارات قیمتی اشیاء سے محروم
- لاہور:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب’ علی مصطفی ڈار’ رمیش سنگھ اروڑہ اور ہندو برادری کے ہمراہ دیوالی کی تقریب میں کیک کاٹ رہی ہیں۔
- کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کر دی
- وفاقی حکومت نے سیاحت سے 40ارب روپے آمدن کا ہدف مقرر کر دیا
- لاہور:شہری انارکلی کے قریب لگے سٹالز سے کتابیں خرید رہے ہیں۔
- بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
- گورنر فلوریڈا کی امریکی صدارتی امیدوار بننے کی تیاری
- ٹمپل روڈ پر واقع سکھ مذہب کی عبادت گاہ کا تعمیرنو کے بعد افتتاح
- پردھان PSGPCسردار رمیش سنگھ روڑا اور سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ بورڈ ناصر مشتاق گیانی بلونت سنگھ اور ممبرPSGPC پروفیسر ڈاکٹر مپال سنگھ کو خصوصی شیلڈ پیش کر رہے ہیں۔
- دیوالی خوشی اور امن کا پیغام تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل : سردار ایاز صادق
