تہران (این این آئی)ایران کے جنوبی پارس گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی جس پر حکام کے مطابق قابو پالیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق
نائب وزیر پیٹرولیم نے بتایا کہ گیس فیلڈ کے ایک پلیٹ فارم پر آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بعد ازاں بجھا دیا گیا۔ابتدائی طور پر گیس لیکیج یا آپریشن کے دوران پیش آنے والے کسی حادثے کو آتشزدگی کی ممکنہ وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ پلیٹ فارم سے روزانہ 1کروڑ 45 لاکھ مکعب میٹر گیس پیدا ہوتی ہے، جبکہ جنوبی پارس گیس فیلڈ کی مجموعی یومیہ پیداوار 70کروڑ مکعب میٹر ہے۔جنوبی پارس دنیا کا سب سے بڑا آف شور قدرتی گیس ذخیرہ ہے، جسے ایران قطر کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کرتا ہے۔ قطر میں اس ذخیرے کو نارتھ ڈوم کہا جاتا ہے۔گیس ایکسپورٹنگ کنٹریز فورم کے اعداد و شمار کے مطابق ایران نے 2024 میں مجموعی طور پر 276 ارب مکعب میٹر گیس پیدا کی، جس کا 94 فیصد ملک کے اندر استعمال ہوا۔رپورٹ کے مطابق اس مشترکہ گیس ذخیرے میں تقریبا 1800 ٹریلین مکعب فٹ قابلِ استعمال گیس موجود ہے، جو دنیا کی 13 سالہ ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے۔
بریکنگ نیوز
- اعظم نذیر تارڑ کا بین المذاہب ہم آہنگی ‘ امن کانفرنس سے خطاب
- حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹروے ایم 4ٹریفک کے لیے کھول دی گئی
- غزہ میں اسرائیلی حملوں فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 7 فلسطینی شہید
- ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی
- شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام نا گریز چیئرمین ایف بی آر
- تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز
- امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل
- پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
- سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
- ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
- عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
- بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
- سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
- لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
- بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
- لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
- امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
- کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
- پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
