اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے کہا ہے کہ شہروں کی بہتر ترقی کیلئے نئے شہری حقائق کے مطابق انتظامی نظام تشکیل دینا ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 14 برسوں کے دوران شہری رقبے میں تقریبا 25 فیصد اضافہ ہوا، 2012 سے 2026 کے دوران پاکستان کی شہری آبادی میں تقریبا 60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد، ملتان اور سیالکوٹ کے شہری پھیلاؤ میں دوگنا اضافہ ہوا، اسلام آباد اور راولپنڈی کا شہری رقبہ 1.8 گنا بڑھ گیا، لاہور کے شہری پھیلا میں ڈیڑھ گنا اضافہ ہوا، کراچی کے شہری پھیلا میں 14 برسوں کے دوران 40 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ پشاور کے شہری پھیلا میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور، گوجرانوالہ اور قصور کی آبادیاں ایک دوسرے سے مل گئیں،شیخوپورہ، مریدکے اور کامونکی بھی لاہور کے وسیع شہری پھیلا ئوکا حصہ بن گئے، جی ٹی روڈ کے ساتھ ایک بڑا شہری خطہ تشکیل پا رہا ہے، لاہور کا شہری پھیلاؤ چار اضلاع تک پھیل چکا ہے مگر کوئی ایک متحدہ انتظامی ادارہ موجود نہیں، کراچی کا انتظام درجن بھر مختلف زمینوں کے مالک اداروں میں تقسیم ہے۔راشد لنگڑیال نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کا انتظام تقریبا ایک دہائی سے مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹرز کے سپرد رہا، پاکستان کے شہر تیزی سے پھیل رہے ہیں مگر حکومتی انتظامی ڈھانچہ پرانے نقشے پر قائم ہے، شہروں کی روشنیاں آپس میں مل گئیں مگر ریاستی انتظامی نظام متحد نہ ہو سکا۔
چیئرمین ایف بی آر
بریکنگ نیوز
- ایران، دنیا کی سب سے بڑی آف شور گیس فیلڈ میں آگ بھڑک اٹھی
- شہری ترقی کیلئے نئے تقاضوں کے مطابق انتظامی نظام نا گریز چیئرمین ایف بی آر
- تمام ہسپتال انجیو پلاسٹی کیلئے 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت نہ دیں مریم نواز
- امریکی وزیر جنگ کیخلاف مواخزے کی قرار داد ناکام ایرانی دھمکیوں کے بعد وزیر خزانہ فیملی سمیت فوجی اڈے منتقل
- پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
- سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
- ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
- عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
- بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
- سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
- لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
- بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
- لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
- امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
- کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
- پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
- بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
