راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی قاسم جاوید نے پولیس
اہلکاروں کے خلاف اندراج مقدمہ اور کاروائی کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو سی پی او سے جواب طلب کرلیا ہے کامران رشید نے محمد وحید ناز جنجوعہ کے ذریعے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 22 اے کے تحت دائر درخواست میں سی پی او راولپنڈی اور ایس پی راول ڈویژن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کچھ عرصہ قبل تھانہ نیوٹان اور تھانہ بنی پولیس نیدرخواست گزار پر منشیات کے دو جھوٹے مقدمے درج کئے جبکہ تھانہ نیوٹان کے 9 بی کے مقدمہ میں عدالت نے درخواست گزار کو بری کردیا اور تھانہ بنی کے 9 سی کے مقدمہ میں درخواست گزار ضمانت پر ہے بعد ازاں تھانہ بنی کے باوردی پولیس اہلکار خرم نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ 16 اکتوبر کو درخواست گزار کو سینٹرل ہسپتال سے حراست میں لے کر اسلحے کی جھوٹی ایف آئی آر درج کردی مذکورہ افراد سائل کو پرانے ماڈل کی ٹویوٹا کار میں بٹھا آنکھوں پر پٹی باندھ کر کسی گاں میں کھنڈر نما جگہ میں لے گئے اور تینوں اہلکار خود کو سی سی ڈی اہلکار ظاہر کر کے پیسوں کا تقاضا کرتے رہے اور مجھ پر تشدد بھی کرتے رہے اس دوران میرے بیٹے محمد علیان کے ذریعے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کر کے میری خلاصی کی گئی قبل ازیں حراست میں لئے جانے کے دوران درخواست گزار کی تلاشی لے کر 25 ہزار روپے، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی رکھ لیا گیا درخواست گزار نے داد رسی کے لئے سی پی او راولپنڈی کو درخواست دی لیکن انہوں نے کوئی کاروائی نہ کی عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سی پی او کو مذکورہ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کا حکم جاری کیا جائے اور درخواست گزار کی تمام رقم، موبائل فون اور موٹر سائیکل واپس دلوایا جائے عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔
