لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ نواب ٹائون کی دود میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان طلحہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا، سی سی ٹی وی فوٹیج مدد سے گاڑی اور ڈرائیور کی شناخت عمل میں لائی جا رہی ہے۔
