تلہ گنگ(نمائندہ خبریں)پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہریار اعوان، ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب مک فلک شیر اعوان، ڈپٹی کمشنر چکوال و تلہ گنگ سارہ حیات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عاصم نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ تلہ گنگ کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور انتظامی و سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دورے کے حوالے سے انتظامات، سکیورٹی پلان، ٹریفک مینجمنٹ، عوامی سہولیات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورے کے پیشِ نظر تمام انتظامات بروقت اور مثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ جبکہ سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک کی روانی اور دیگر انتظامی امور کو خصوصی اہمیت دی جائے۔ ڈی پی او محمد عاصم نے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے متعلقہ پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں اور اس امر پر زور دیا کہ فول پروف سکیورٹی اور بہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ وزیراعلی پنجاب کے متوقع دورے کے انتظامات احسن انداز میں مکمل کیے جا سکیں ۔
