پشاور(آئی این پی )گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے ہیں اور خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنر ہائوس پشاور میں صحافیوں سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن خود تو حلوہ کھاتے ہیں لیکن دوسروں کو کھانے سے روکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کی دوستی ہے، اس کا مطلب کیسے ہوا کہ زرداری صاحب کرپشن کے معاملے میں مولانا کو بچائیں گے؟۔ان کا کہنا تھا کہ این ایچ اے میں مولانا کے بیٹے پر کرپشن کے الزام کا بھی حساب ہونا چاہیے، پی ڈی ایم دور میں سب سے زیادہ فائدہ جے یو آئی کو ہوا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ڈی ایم دور میں جے یو آئی کو اس کی پسند کی وزارتیں ملیں، جن میں مذہبی امور، ہائوسنگ اور مواصلات کی وزارتیں شامل تھیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی بڑی وزارت باقی نہیں رہی، جو جے یو آئی کو نہ ملی ہو، کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے تو سزا بھگتنا پڑے گی۔
بریکنگ نیوز
- فضل الرحمان دوسروں کو انصاف کی تلقین کرتے خود قبضے کی جگہ پر بیٹھے ہیں۔گورنرکنڈی
- کانگو ، بزدلی اور فرائض سے غفلت پر 66 فوجیوں کو سزائے موت
- سندھ حکومت کا آبادگاروں کو 17 ارب روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ
- سی ڈی اے کا خواتین کیلئے پنک الیکٹرک بس متعارف کرانے کا فیصلہ
- چکوال میں بلدیاتی الیکشن21فروری کو منعقدہ ہوگا
- ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ‘ میڈیکل ڈیوائسز بورڈ کے 10نئے ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری
- پشاور :پولیس اہلکار افغان مہاجرین کے خلاف گھر گھر آپریشن کر رہے ہیں، جس کے دوران وہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ خاندان کے افراد کی تفصیلات کی تصدیق بھی کر رہے ہیں ۔
- سائبر سکیورٹی، صرف پاس ورڈ کافی نہیں، وزارتِ آئی ٹی کی شہریوں کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکیشن فعال کرنے کی ہدایت
- جندول میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، سینکڑوں دکانیں مسمار
- پیٹرولیم مصنوعات سستی، ٹرانسپورٹ کرائے پھر بھی مہنگے
- پارلیمانی سیکرٹری ملک شہریار اعوان کا تلہ کنگ دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
- ملتان’ آن لائن فراڈ کی شکار خاتون کی 7 لاکھ 11 ہزار روپے کی رقم ملزمان سے برآمد’ متاثرہ کو واپس
- گائوں نرتوپہ کے کٹاری قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنیوالوں کو منہ کی کھانا پڑ گئی
- نواب ٹائون ،ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
- کریک ڈائون، ملک میں غیر قانونی سگریٹس کی فروخت میں نمایاں کمی
- پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب ملک شہر یار اعوان ودیگر DPOمحمد عاصم کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے متوقع دورہ کے سلسلے میں مختلف مقامات کا دورہ کر رہے ہیں
- یمنی فوج کا حوثیوں سے جھڑپوں میں اہم تزویراتی پہاڑی علاقے پر متعدد ٹھکانوں پر کنٹرول کا دعویٰ
- پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو سفری سہولیات میں ریلیف سے محروم
- صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے:علی بن طارق
- خاتون اینکر ربیعہ احسن کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
