Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل
    • ایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا منصوبہ’ اسرائیل نے امریکا کورپورٹ دیدی
    • نئے صوبے ریفرنڈم 28 ویں ترمیم سیاسی رابطے تیز زرداری کی شہباز سے ملاقات بلاول آج لاہور پرویز الٰہی بھی متحرک
    • آبنائے ہرمز بارودی سرنگ سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی ‘ شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے
    • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری ملاقات کر رہی ہیں۔
    • وزیر اعظم مودی میر افون ٹیپ کر رہے : راہول گاندھی’ مناظرے کا بھی چیلنج
    • آبنائے ہرمز میں ائل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے معمولی جارحیت کا جواب بھی تباہ کن دینگے پاسدران انقلاب
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری
    • شمالی وزیرستان بلوچستان 24 دہشتگرد جہنم واصل میجر سمیت 4 جوان مادر وطن پر قربان
    • امریکی ‘ چینی اور روسی صدور کی جمعرات کو چین میں ملاقات متوقع
    • لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹائون لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • عرب ممالک کو حوثی باغیوں سے نمٹنے کیلئے ٤ نکاتی منصوبہ تیار فرانس کا سعودیہ پر حملے بند کرنے کیلئے حوثیوں پر دباو
    • اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو گا
    • عبدالسید کا قرآن پاک پر امریکی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا اعلان
    • تعلیمی نظام میں شفافیت میرٹ کی بالا دستی کیلئے و تمام وسائل بروئے کار لائیگے عمیر نعیم
    • پنجاب میں طبی عملے کی تربیتی نگرانی کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ”پرائم” متعارف
    • رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا مالدیپ کیساتھ علمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کا عزم
    • پاکستان ‘ برطانیہ میں تجارت بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں: پاکستانی ہائی کمشنر
    • موبی لنک بینک کا ‘اپنا مائیکرو فنانس بینک’ کے حصص خریداری کیلئے معاہدہ
    • میرانشاہ، خاتون کے ہاں بیک وقت چاربچوں کی پیدائش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نئے صوبے ریفرنڈم 28 ویں ترمیم سیاسی رابطے تیز زرداری کی شہباز سے ملاقات بلاول آج لاہور پرویز الٰہی بھی متحرک

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور، کراچی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے، خبر نگار ، مانیٹرنگ ڈیسک) نئے صوبوں، ریفرنڈم اور 28 ویں ترمیم کی باز گشت کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔ گزشتہ روز صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ آصف علی زرداری پارٹی عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی آج لاہور آمد متوقع ہے، ادھر پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر چودھری پرویز الٰہی بھی سیاسی میدان میں بھرپور طریقے سے متحرک ہوگئے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے نئے صوبوں کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھادی ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں وزیراعظم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو اپنے دورہ ترکیہ اور 31ویں کانفرنس آف پارٹیز میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتحادی جماعتوں کے درمیان باہمی تعاون، مشاورت کے تسلسل اور عوامی فلاحی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ملک میں معاشی استحکام اور ترقیاتی عمل تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔دریں اثناء وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں، انتظامی نظام کو عوامی ضروریات اور بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تبدیل کرنا ہوگا۔دریں اثناء سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کا انحصار صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی میں جدت، سرمایہ کاری کے فروغ اور امن و استحکام کے لیے مسلسل کوششوں پر ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کی خاطر دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے۔ وہ 10ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا ہر پاکستانی قومی ہیرو ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جمہوریت بنیادی طور پر مکالمے اور مشاورت کا نام ہے۔ آئین میں پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے کردار اور ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فیصلوں میں عوامی رائے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر متعلقہ عوام ہی نئے صوبوں کے قیام کے حق میں نہ ہوں تو پارلیمنٹ اس حوالے سے کیسے پیش رفت کر سکتی ہے؟ انہوں نے زور دیا کہ منتخب نمائندوں کو اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے عوامی جذبات اور خواہشات کا احترام کرنا چاہیے۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان سے ان کے وکلا کی ملاقات کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویزالٰہی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے اہم ملاقات کی، جس میں لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا اور ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک اچھا اور خوش آئند اقدام ہے، خطے میں جس تیزی سے حالات تبدیل ہو رہے ہیں ان کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو کیونکہ یہ صورت حال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ سردار لطیف خان کھوسہ ایک انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں، ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے دونوں رہنماں نے آئندہ لائحہ عمل اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا نہ غیر آئینی ہے نہ ہی غیر قانونی ہے ،نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے تحریک جاری رہے گی ۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم کے مطالبات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے مزے لوٹنے والے پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کریں، پھر استعفوں کی بات کریں۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی تا کشمور دھول نہیں بلکہ ایم کیو ایم کی اپنی سیاست کی پرانی گرد اڑ رہی ہے۔ جو ماضی میں شہر کے ماسٹر پلان کے قاتل رہے، وہ آج ترقیاتی منصوبوں پر لیکچر نہ دیں۔ یونیورسٹی روڈ کا رونا رونے والے وفاقی وزرا بتائیں کہ انہوں نے کراچی کو کتنے ارب روپے دیے؟ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نئے صوبوں کا راگ الاپنا ایم کیو ایم کے سیاسی دیوالیہ پن کی آخری قسط ہے، سندھ دھرتی کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے خود درجنوں دھڑوں میں بٹ چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔
    سیاسی رابطے

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایران کا ٹرمپ پر ڈرون حملے کا منصوبہ’ اسرائیل نے امریکا کورپورٹ دیدی

      آبنائے ہرمز بارودی سرنگ سے ٹکرانے پر آگ بھڑک اٹھی ‘ شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے

      اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ترکمانستان میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر فریال لغاری ملاقات کر رہی ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.