Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
    • سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
    • رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
    • سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
    • ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
    • بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
    • دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
    • عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
    • فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
    • پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
    • لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
    • ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
    • سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
    • جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
    • پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
    • کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • لاہور میں حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت 3 افراد نے خود کشی کر لی
    • مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
    • بابو صابو انٹرچینج کے قریب موٹروے پر حادثہ، 15سالہ نامعلوم بچی جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں گرفتار ملزم احسن نے دوران تفتیش اپنی ازدواجی زندگی اور مبینہ تنازعات سے متعلق تفصیلی بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ میاں بیوی کے درمیان طویل عرصے سے تعلقات کشیدہ تھے، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اس کیس کے تمام پہلوں کا جائزہ لے رہی ہے اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔پولیس کے مطابق میاں بیوی کے موبائل فونز کا تکنیکی تجزیہ کیا گیا ہے، جس میں دونوں کے درمیان کسی مستقل باہمی ناراضگی یا مسلسل کشیدگی کے شواہد نہیں ملے ہیں۔تاہم پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مقتولہ ربیعہ اور ملزم احسن کے درمیان بیوٹی سیلون کے ایک معاملے پر جھگڑا ضرور ہوا تھا، جس کے حوالے سے ملزم نے اپنا مقف ریکارڈ کرایا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم احسن نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس نے اور ربیعہ نے سنہ 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور دونوں ابتدا میں ایک نجی بینک میں اکٹھے ملازمت کرتے تھے۔ملزم کے بیان کے مطابق بینک کی ملازمت کے بعد اس نے ایک موبائل نیٹ ورک کمپنی میں کام شروع کیا، جبکہ ربیعہ کو برٹش ہائی کمیشن میں بھی ملازمت مل گئی تھی۔ملزم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے دوران ربیعہ نے اپنا بیوٹی سیلون کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے کاروباری معاملات میں اس نے بھی اپنی اہلیہ کا ساتھ دیا۔سیلون کے تنازع کی وضاحت کرتے ہوئے ملزم احسن نے دعوی کیا کہ سیلون کی دو ملازم خواتین کے آپسی تنازع کی وجہ سے میاں بیوی میں وقتی ناراضگی پیدا ہوئی تھی۔ملزم کے بقول ایک ملازمہ نے دوسری ملازمہ کو نوکری سے نکلوانے کی غرض سے اس پر تعلقات کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا۔احسن نے تفتیش کے دوران دعوی کیا کہ اس نے ربیعہ کے سامنے اس الزام کی مکمل تردید کی تھی اور اہلیہ کو یقین دلانے کے بعد ان کے درمیان پیدا ہونے والی ناراضگی ختم ہو گئی تھی۔اپنے بیان میں ملزم نے مزید دعوی کیا کہ ان کی 16 سالہ ازدواجی زندگی میں اس واقعے کے علاوہ کوئی بڑا تنازع نہیں رہا اور وہ روزانہ شام کو ربیعہ کے ساتھ جم میں بیڈمنٹن کھیلنے جایا کرتا تھا۔ملزم نے مقتولہ کو ایک محنتی اور اپنی محنت سے مقام بنانے والی پیشہ ور خاتون قرار دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کے بیانات اور موبائل فونز کے ڈیٹا سمیت تمام شواہد کو فرانزک اور قانونی تقاضوں کے تحت پرکھا جا رہا ہے تاکہ مقدمے کی تفتیش کو حتمی شکل دی جا سکے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان

      رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔

      سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.