اسلام آباد(پ،ر)ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے حادثات میں جان گنوانے والے افراد کو یاد کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ یہ دن باقی صفحہ6بقیہ نمبر 53 ان خاندانوں کے دکھ کو یاد رکھنے کا موقع ہے جنہوں نے ٹریفک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھویا، اور ان افراد سے اظہارِ یکجہتی کا دن ہے جو شدید زخمی ہونے کے بعد طویل علاج اور بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ترجمان نے حادثات کے موقع پر امداد فراہم کرنے والے ریسکیو اہلکاروں اور طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا۔ترجمان نے کہا کہ اس سال عالمی مہم کا پیغام ”یاد کریں، ساتھ دیں، عمل کریں” ہے۔ اس موقع پر موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ ٹریفک کے تمام قوانین پر عمل کریں اور ان کی پابندی کو اپنی عادت بنائیں۔ ڈرائیور اور مسافر سفر شروع کرنے سے پہلے سیٹ بیلٹ باندھیں۔ ڈرائیور مقررہ حدِ رفتار کی پابندی کریں اور دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے سے گریز کریں۔ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ پہنیں۔ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس کے زیرِ انتظام موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
بریکنگ نیوز
- ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
- ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
- پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
- پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
- مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
- سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
- رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
- سربراہ پاک فضائیہ کی ازبکستان کی اعلی دفاعی اور فضائی قیادت سے اہم ملاقاتیں
- ضلعی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کر تے ہوئے نیا کرایہ نامہ جاری کر کے اپنی زمہ داری پوری کر دی
- بانی سے ملاقات کے بعد بھی پی ٹی آئی قیادت کے اختلافات ختم نہ ہو سکے
- دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسن قرت 24 سے 26 نومبر اسلام آباد میں ہوگا
- عوام کی جیبوں پر ایک اور خاموش مگر کاری وار سامنے آ گیا
- فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان کی آمد، ہزاروں شہری منتقل
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- ہتک عزت دعویٰ میںبانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم کے وکلاء سے دلائل طلب
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- جنوبی افریقہ:پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے زیر زمین آبی ذخائر کو محفوظ بنانیکا منصوبہ
- پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ضلعی سطح پر جلسے کرنے کا فیصلہ
- کراچی:وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کونسل کے سندھ ریجنل آفس کے افتتاح کے موقع پر تختی کی نقاب کشائی کررہے ہیں۔
