چکوال(بیورورپورٹ)نئے ڈی پی او چکوال محمد عاصم جسرا نے خوداحتسابی کا عمل شروع کرتے
ہوئے ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے ، ملزمان کو مبینہ معاونت فراہم کرنے کے الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے ڈی پی او نے تھانہ ٹمن کا اچانک دورہ کر کے ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں پر عائد ہونیوالے الزامات کا جائزہ لیا اورعائد کیے گئے الزامات سچ ثابت ہونے پر انہوں نے موقع پرہی ایس ایچ او، محرر اور دیگر دو اہلکاروں کو معطل کر دیا ،ڈی پی او نے صحافیوں سے اپنی تعارفی ملاقات میں پولیس میں خود احتسابی کی بات کی تھی ، چکوال تعینات ہوتے ہی اس پر عملدرآمد شروع کر کے انہوں نے اچھی روایت قائم کی ہے ، اس سے ضلعی پولیس کی کارکردگی اور معیار میں بہتری آئے گی ۔
