Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
    • تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
    • پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
    • کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
    • برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
    • یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
    • تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
    • اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
    • آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
    • سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
    • ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
    • اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
    • بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
    • ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
    • ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
    • پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
    • پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
    • مریم نواز کا 17نومبر کا شیڈول دورہ چکوال کھٹائی میں پڑنے کا امکان
    • سینئر اینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کے مقدمے میں پولیس تفتیش جاری
    • رستم :ایس ایس جی کمانڈوز کے شہید آفتاب علی کے قبر پر پاک فوج سلامی پیش کر رہے ہیں ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 15, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (این این آئی) برادر اسلامی ملک بنگلہ دیش کے 34 سول افسران پر مشتمل اعلیٰ سطح کے وفد، جو ان دنوں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) لاہور میں تربیتی پروگرام میں شریک ہے، نے حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں مذہبیm, ورثے کے تحفظ، تاریخی مقامات کی بحالی، مزارات کی تزئین و آرائش، مقدس تبرکات اور تاریخی نوادرات کی حفاظت اور صوفیائے کرام کی تعلیمات و روایات کے فروغ کے لیے جاری اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے انہیں قابلِ تحسین، حوصلہ افزاء اور قابلِ تقلید کاوشیں قرار دیا ہے۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ مذہبی اور تاریخی ورثہ کسی بھی قوم کی تہذیبی، روحانی اور ثقافتی شناخت کا قیمتی سرمایہ ہوتا ہے، جس کا تحفظ اور جدید انداز میں عوام، بالخصوص نوجوان نسل اور آنے والی نسلوں سے تعارف وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار بنگلہ دیشی وفد نے تاریخی بادشاہی مسجد لاہور کے دورے کے موقع پر کیا۔ وفد کے ارکان نے مزارِ شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بادشاہی مسجد میں نمازِ عصر ادا کی۔ بعدازاں وفد نے بادشاہی مسجد میں قائم مقدس تبرکات گیلری اور اقبال ہال کا دورہ کیا، جہاں انہیں مذہبی و تاریخی ورثے کے تحفظ، تاریخی نوادرات کی دستاویز بندی اور پنجاب بھر کے مختلف مزارات و تاریخی مقامات پر جدید طرز کی ہیری ٹیج اور پکچر گیلریوں کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وفد کو خصوصی دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں، جن میں صوبے کے مختلف مزارات پر قائم گیلریوں، محفوظ تاریخی نوادرات، مقدس تبرکات، صوفیائے کرام کی تعلیمات اور ان کے روحانی و سماجی کردار کو اُجاگر کیا گیا۔ بنگلہ دیشی افسران نے گیلریوں میں محفوظ تاریخی و مذہبی نوادرات اور جدید انداز میں پیش کیے گئے مذہبی و ثقافتی ورثے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات کمنٹس رجسٹر میں قلمبند کیے۔ وفد کے ارکان نے سیکرٹری/ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی قیادت میں محکمہ اوقاف کی جانب سے صوبہ بھر میں مزارات، مساجد اور دیگر مذہبی و تاریخی مقامات کے تحفظ، بحالی، تزئین و آرائش اور ان کی تاریخی و روحانی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی مربوط کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیرِ نگرانی مذہبی ورثے کے تحفظ اور صوفیائے کرام کے امن، محبت، رواداری، اخوت، برداشت اور انسانیت کی خدمت کے آفاقی پیغام کو مؤثر انداز میں عام کرنے کے لیے محکمہ اوقاف کے اقدامات ایک قابلِ قدر پیشرفت ہیں۔ وفد نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا مشترکہ اسلامی، روحانی اور ثقافتی ورثہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی بنیاد ہے اور ایسے تاریخی و مذہبی مقامات کے دورے باہمی دوستی، ثقافتی ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور احترام کے رشتوں کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان

      پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی

      کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.