ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے) کے مطابق جدہ کے بعد اب ریاض میں بھی پاکستانی قونصلیٹ سے ہی پنجاب میں اپنی زمین کی فرد، انتقال، گرداوری اور ای رجسٹری کی سہولیات حاصل کریں۔ ریاض میں مقیم پاکستانی قونصلیٹ جاکر پنجاب میں موجود اپنی اراضی کی درج ذیل سہولیات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرد برائے ریکارڈ، فرد برائے فروخت، لین دین، منظور شدہ انتقال کی نقل، گرداوری کی نقل، ای رجسٹری، رجسٹری برائے خریدار، رجسٹری برائے فروخت کنندہ جیسی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سہولت سے وطن واپس آئے بغیر زمینوں کے ریکارڈ اور جائیداد کی رجسٹریشن کی سہولیات تک براہ راست رسائی ممکن ہوگی۔ سفر کے اخراجات اور کام یا کاروبار سے دوری کے وقت میں نمایاں کمی ہوگی۔ علاوہ ازیں محفوظ اور سرکار سے سرکار کے خدمات چینلز کے ذریعے دھوکا دہی کے خطرے میں کمی ہوسکے گی۔ پی ایل آر اے کے مرکزی ڈیجیٹل سسٹمز کے ذریعے تیز اور زیادہ موثر کارکردگی جیسی سہولیات سے مستفید ہوسکیں گے۔
بریکنگ نیوز
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
- آئرلینڈ میں عالمی رہنما بال بال بچ گئے’ گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد
- سہیل آفریدی سمیت 9 اراکین اسمبلی کی حراست آئینی عدالت میں چیلنج
- ممکنہ غفلت پرSHOتھانہ ٹمن سمیت 4پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
- اٹک :ڈی پی اوکیپٹن علی بن طارق ،ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کر رہے ہیں ۔
- بھارت نے بنگلہ دیشی معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کی واپسی کیلئے شرائط رکھ دیں
- ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی نااہلی،ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں اضافہ
- ٹریفک حادثات کے متاثرین کی یاد میں پولیس کا اظہار یکجہتی
- پہلے جدید اور ڈیجیٹل بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کو مکمل طور پر فعال کردیا گیا
- پبلک اسکول کا یومِ والدین اور تقریبِ تقسیمِ انعامات
