اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان نے فلسطینی ریاست کی آزادی کے اعلان کی 38ویں سالگرہ کے موقع پر فلسطین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔سماجی پلیٹ فارم ایکس پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ک حکومت اور پاکستانی عوام اس اہم موقع پر فلسطینیوں اور ان کی حکومت کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں۔دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت پر ثابت قدم ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان ایک آزاد و خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔دریں اثنا صدرمملکت آصف علی زرداری کا فلسطینی صدرمحمود عباس کے نام خط، ریاست فلسطین کے اعلانِ آزادی کی 38ویں سالگرہ پر فلسطینی صدر اور عوام کو مبارکباد پیش کی۔صدرمملکت نے خط میں فلسطینی عوام کے جائز حقوق، بالخصوص حقِ خودارادیت کیلئے پاکستان کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور پاکستانی عوام فلسطینی عوام کو انتہائی احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔صدرمملکت نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی اصولی حمایت دہرائی۔آصف علی زرداری نے فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پائیدار امن، آزادی اور وقار کیلئے ان کی امنگوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
بریکنگ نیوز
- حکومتی امداد محدود عارضی مستحق افراد تک ہونی چاہیے پٹرول سبسڈی ختم کی جائے آئی ایم ایف
- پاکستان کی یومِ اعلانِ آزادی فلسطین پر مبارکباد’ حمایت کا اعادہ
- پاکستان کا قائدانہ کردار دنیا معترف وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیات قرار
- اے این ایف کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈان
- وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا تربیلا 5 ویں توسیعی منصوبے کا دورہ
- سبزیاں مہنگے داموں فروخت؛ سرکاری نرخ نامہ نظر انداز، شہری پریشان
- لاہور ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق 4 سال پرانی درخواست 18نومبر کو سماعت کیلئے مقرر
- پاکستان ہمیشہ بھارت کے تسلط پسندانہ رویے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہا :بھارتی دفاعی تجزیہ کار
- مارکو روبیو کا عالمی فوجداری عدالت پر سخت حملہ’ واشنگٹن کو چیلنج کرنیوالوں کو دھمکی
- امریکہ، آئل ٹینکر کی ٹکر سے مسافر بردار کروز کشتی الٹ گئی، 32 افراد زخمی
- سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے لینڈ ریکارڈ سروسز کا آغاز
- پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرگئی
- جاپان کی جانب سے پولیو پروگرام کیلئے 4.3 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ کا اعلان
- تربیتی پروگرام میں شریک بنگلہ دیش کے 34رکنی اعلیٰ سطحی وفد کا بادشاہی مسجدکا دورہ
- پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست پر کل سماعت ہوگی
- کراچی:نیٹی جیٹی سمندر پر سائبریا کے مہمان پرندے خوراک تلاش کررہے ہیں۔
- برطانیہ میں بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے مقدمے میں بھارتی شہری کو 30 سال قید کی سزا
- یورپی یونین کا اسرائیل کیساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنیکی درخواست پر غور شروع
- تھانہ بسال پولیس کا جرائم کی روک تھام کیلئے اہم اقدام
- اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے اسلام آباد میں میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
