لاہور ( نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بین الاقوامی سطح پرہمہ قسم منظم جرائم کی روک تھام اور ان کے خلاف جدوجہد کے عالم دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ منظم جرائم معاشرے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔منظم جرائم کی روک تھام کے لیے ہر سطح پر مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاکہ انسانی سمگلنگ، منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا سدباب وقت کی اہم ضرورت ہے۔جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مؤثر اور فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قانون کی بالادستی، عوام کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں۔ پرامن، محفوظ اور جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریبا 70فیصد تک کمی کا رجحان خوش آئند ہے۔لاہور میں جرائم کی شرح میں مجموعی طورپر41فیصد،ڈیرہ غازی خان میں 16،بہاولپور میں 52، شیخوپورہ میں 32فیصد کمی آئی ہے۔ملتان میں جرائم میں مجموعی طورپر47فیصد، راولپنڈی36، ساہیوال42،گوجرانوالہ میں 67 اور گجرات میں 58فیصد کمی آئی ہے۔پنجاب میں ڈسٹرکٹ سیف سٹی اتھارٹیز،موبائل پولیس سٹیشن اور ڈیجیٹل سمارٹ پولیسنگ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے مکمل خاتمے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی ضروری ہے۔منظم جرائم کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس شیئرنگ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قانون کی حکمرانی کے بغیر جرائم سے پاک معاشرے کا قیام ممکن نہیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ریاست کی ذمہ داری ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ خواتین اور بچوں کو انسانی اسمگلنگ اور استحصال سے محفوظ بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ نوجوانوں کو منشیات اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔عوام میں شعور اور آگاہی منظم جرائم کی روک تھام میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ محفوظ معاشرے کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے۔جرائم کے خلاف جنگ میں عالمی اداروں اور متعلقہ ممالک کے درمیان تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پرامن، محفوظ اور انصاف پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑک حادثات کے متاثرین کی یاد کے عالمی دن پراپنے پیغام میں سڑک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیاہے۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سڑک حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ سڑک حادثات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں ـ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔تیز رفتاری،لاپروائی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہےـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ محفوظ سفر کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی ہر شہری کی ذمہ داری ہےـ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال حادثات میں جانی نقصان کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےـ روڈ سیفٹی سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنا ناگزیر ہےـ محفوظ سڑکیں اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ حادثات سے پاک محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے ایکس میسج میں لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کیاہےـ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ سہولت کے طور پر تصور کیا گیا ہے اور یہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے پنجاب اور پاکستان کے وڑن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک سنگِ میل ہے۔ لاہور میں پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کو اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلیجنس سسٹم سے مزین ہے۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی پیشگوئی ممکن ہوگی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری ہوا کے معیار،پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹر ی میں ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سے نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کے لیے مزید سیکھنے کے مواقع میسرہونگےـپنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں عالمی سائنسی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری جدید ترین سہولت ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔پائیدار وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، جنگلات کے تحفظ بھی پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے کیا جا سکے گا۔پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری شواہدپر مبنی پالیسی سازی اور عوامی آگاہی یقینی بنائے گیـپنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کے صوبائی، قومی اور علاقائی سطح پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ ہمارا عزم نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کی نئی نسل کو بااختیار بنانا اور پنجاب کو موسمیاتی جدت میں علاقائی رہنما اور بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر سامنے لانا ہےـوزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ اپنے ماحول، اپنی کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت ہمارا عزم ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پنجاب، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان کے لیے کوشاں رہیں گے۔
مریم نواز

