Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
    • ہیلتھ نظام بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر
    • ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے،نادر
    • لاہور:محنت کش ریڑھیوں پر خشک انجیر اور دیگر خشک میوہ جات فروخت کررہے ہیں۔
    • بھارت میں بندر کے حملے سے خاتون زخمی، ویڈیو وائرل
    • لاہور تا فیصل آباد سیکشن پر مرمتی کام مکمل، ٹرینوں کا روٹ بحال
    • پاکستان ریلوے نے 2 ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے
    • رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ خصوصی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر
    • جنیوا:سنیٹر ثمینہ ممتاز زہری چیئرپرسن فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق کا دیگر مندوبین کے ساتھ گروپ فوٹو۔
    • خبر کے حوالے ایم ڈی سیڈ کارپوریشن نے مؤقف دینے سے گریز کیا’ اگر مؤقف ینا چاہیں تو ادارہ من و عن شائع کریگا
    • سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان، شمالی علاقوں میں کمی اور جنوبی علاقوں میں اضافہ
    • لاہور: لڑکیاں مال روڈ پر لگائے گئے سٹالز سے خریدنے کیلئے کتابیں دیکھ رہی ہیں۔
    • لاہور: گیزر سے گیس اخراج کے باعث گھر میں دھماکا، خاتون زخمی
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن کے یونین عہدیداران کی طرف سے دی جانے والی درخواست کا عکس
    • اسپیس ایکس کے اسٹار شپ کا خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ،ناسا کا خیرمقدم
    • گاڑیوں کے بارے معلومات حاصل کرکے بتا سکتا ہوں: ترجمان شاہد قادر
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن سرکاری گاڑیوں کے استعمال فیول کارڈ اور مینٹیننس کے معاملات میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • پارٹی رہنما اور کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے متحد ہوں:فریال تالپور
    • خوارج اسلام اور پاکستان کے دشمن حرمین شریفین کی سلامتی ع تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہا گاڈاکٹر حافظ عبدلاکریم
    • لاہور، زیر تعمیر عمارت سے گر کر 22 سالہ مزدور جاں بحق
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہیلتھ نظام بہتر بنانے کیلئے نجی شعبے کا کردار ضروری لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور(نیوز ایجنسیاں )مشیر صحت خیبرپختونخوا لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کی بہتری کے لئے اقدامات جاری ہیں، تاہم نظام صحت کو بہتر بنانے کے لئے نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)نگار جوہر نے کہا کہ ایک ہزار بچوں میں سے 42بچے دورانِ زندگی یا پیدائش کے مراحل میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ متعدد مائیں بھی بچوں کی پیدائش کے دوران وفات پا جاتی ہیں۔ دورانِ زچگی اموات کی شرح میں کمی لانا ضروری ہے۔صوبے کے ہسپتالوں میں بستروں اور ہیلتھ کیئر ورکرز کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے جبکہ بعض اسپتالوں میں ایک بستر پر تین مریض زیر علاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 40 فیصد بچوں کی نشوونما متاثر ہو رہی ہے۔ پولیو دنیا سے ختم ہو چکا ہے، تاہم پاکستان اور افغانستان ایسے ممالک ہیں جہاں اب بھی پولیو موجود ہے۔ پولیو کا خاتمہ اسی وقت ممکن ہوگا جب ہم اس کے خلاف بھرپور جدوجہد کریں گے۔نگار جوہر کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح پرائمری ہیلتھ کیئر ہے اور اس شعبے میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹائزیشن کا عمل جاری ہے۔ ڈیجیٹائزیشن نہ ہونے کی صورت میں نظام میں خامیوں اور بے ضابطگیوں کے امکانات پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے ادویات کے معیار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادویات کا معیار بھی ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس حوالے سے بہتری کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ادویات کے نمونے جمع کرنے کے لیے پانچ موبائل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پانچ ڈویژنز کو فراہم کی گئی ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل(ر)نگار جوہر نے کہا کہ گزشتہ دنوں 250 نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے گئے ہیں۔ بعض ایسے مقامات پر جہاں ڈاکٹروں کی ضرورت نہیں، وہاں ایک ہی سیٹ پر تین ڈاکٹرز موجود ہیں، جبکہ جن شہروں میں ڈاکٹروں کی ضرورت ہے وہاں یہ کمی پوری کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو مردان کا منصوبہ 2012 سے شروع ہے لیکن اب تک مکمل نہیں ہو سکا۔ خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کو فعال کرنا بھی انتہائی ضروری ہے۔نگار جوہر نے کہا کہ خواتین میں زچگی کے بعد اموات کی شرح میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات بھی اہم ہیں۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا میں چھاتی کے کینسر کا ابھی تک کوئی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں ویکسین کی تیاری اور تربیت کے عمل کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
    نگار جوہر

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو

      ہیپاٹائٹس سی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب آن لائن دستیاب ہے،نادر

      لاہور:محنت کش ریڑھیوں پر خشک انجیر اور دیگر خشک میوہ جات فروخت کررہے ہیں۔

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.