ملتان (نامہ نگار خصوصی) محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کی جانب سے سموگ کے تدارک کے لیے
تھرمل اور نائٹ وڑن ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے دعوے ٹھس نکلے۔ گزشتہ سالوں میں شدید ترین آلودگی کا محور صرف لاہور تھا۔امسال شدید ترین آلودگی کا عفریت بن کر ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں پھیل چکا۔ذرائع کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات حکام نے سڑکوں۔گلی محلوں بازاروں میں فراٹے بھرتی دھواں چھوڑنے والی موٹر وہیکلز کو بھی آلودگی۔سموگ چھوڑنے کا بڑا سبب قرار دیا ہے جس پر صوبہ بھر میں گاڑیوں کی ایمیشن ٹیسٹنگ کے نئے اہداف دے دئے گئے ہیں۔موٹر وہیکلز کے لئے ایمیشن ٹیسٹنگ سرٹیفکیٹ اجراء کی آخری تاریخ 15 نومبر مقرر کی گئی ہے۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے صوبہ بھر میں اینٹی سموگ کارروائیوں کی تفصیلات پنجاب حکومت کو پیش کر دی ہیں۔نائٹ وژن ڈرون ٹیکنالوجی کی بدولت رات کے اندھیرے میں فصلوں کی باقیات جلانے، غیر قانونی صنعتی یونٹس اور بھٹوں سے خارج ہونے والے دھوئیں کی بروقت نشاندہی ممکن ہوتی ہے مگر سردی سیزن کے آغاز ہی میں پنجاب کے بیشتر شہروں کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی مضر صحت عالمی ماحولیاتی معیار سے 84 تا 90 فیصد تک زائد ریکارڈ ہونا محکمہ تحفظ ماحولیات کی مجموعی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔گزشتہ سالوں میں عالمی سطح پر ایک ہزار یا اس سے زائد AQi صرف دہلی اور لاہور کے علاقوں کا ریکارڈ ہوتا تھا تاہم محکمہ تحفظ ماحولیات کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہونے کے حکومتی دعوؤں کے بعد پہلی بار آلودگی۔سموگ نومبر کے آغاز ہی میں طوفانی شکل اختیار کر گئی اور دہلی۔لاہور کے بعد تاریخ میں پہلی بار ملتان کا ائیر کوالٹی انڈیکس ماحولیاتی ڈیش بورڈ پر ایک ہزار پوائنٹ سے اوپر ریکارڈ ہوا جس سے لاہور کے بعد پنجاب کے دوسرے شہرملتان کو بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر ہونے کا "اعزاز ” حاصل ہوا۔محکمہ تحفظ ماحولیات نے حکومت پنجاب کو جو حالیہ رپورٹ پیش کی ہے اس کے مطابق صوبے بھر میں آلودگی کی نگرانی کے لیے 12 ڈرون سکواڈز اور 8 ایـسکواڈز تعینات کیے گئے ہیں۔ 660 تربیت یافتہ افسران اور 1,000 اہلکاروں پر مشتمل انوائرنمنٹ پروٹیکشن فورس جوکہ جدید ڈرونز اور 360 ڈگری کیمروں والی ‘ہاک آئی’ (Hawk Eye) گاڑیوں کے ساتھ آن فیلڈ ہے۔ ڈرون سرویلنس اور سمارٹ مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ کے بعد ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر رواں سال کے دوران اب تک 30 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے جا چکے۔ مجموعی سموگ تدارک مہم کے دوران 4,000 مقدمات (FIRs) درج ہوئے، جبکہ آلودگی پھیلانے پر2,575 صنعتی یونٹس اور 485 بھٹوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔محکمہ تحفظ ماحولیات پنجاب کا دعویٰ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جاری اینٹی سموگ آپریشن سے 38 فیصد پلوٹنٹس کم ہوئے ہوئے ہیں۔
آلودگی
بریکنگ نیوز
- وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
- ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
- کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
- حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
- اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
- لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
- بورے والا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں
- سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت،حنیف عباسی
- راولپنڈی: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، دیگر چار دکانیں بھی متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
- دبئی میں بینک اکائو نٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
- ڈیوس روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق
- سیاسی سماجی معاشی نظام چند ہاتھوں میں یر غمال پنجاب جاگ جائے تو ملک میں انقلاب برپا ہو سکتا حافظ نعیم الرحمان
- پنجاب میں کرشنگ سیزن کا آغاز رواں برس گنے کی کاشت میں 16 فیصد اضافہ
- سبزیاں اور پھل مہنگے داموں فروخت مہنگائی کا جن بے قابو انتظامیہ خاموش
- لاہور میں آج موسم خشک اور خوشگوار دن میں دھوپ جبکہ رات کو خنکی بڑھنے کا امکان
- سنگین وارداتوں میں ملوث مجرم انعام وینس ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
- رائیونڈ:عالمی تبلیغی اجتماع کے دوسرے مرحلے میں شرکت کیلئے آئے مندوبین اختتامی دعا میں شریک ہیں۔
- بنوں بازار سے اغوا ہونے والے نوجوان جمشید کی 13 روز بعد لاش برآمد
- امریکہ،گھر کا سودا لینے گئی خاتون کروڑ پتی بن گئی
- لاہور، مٹن، بیف اور مچھلی کی طلب میں اضافہ، قیمتیں بے قابو
