Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عید کے بعد کیا ہوگا؟, بڑی خبر آگئی, عوام پریشان

    By Daily Khabrainجون 25, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے ، جوائنٹ انوسٹی گیشن (جے آئی ٹی ) نواز شریف کیخلاف کرپشن سکینڈل کی تحقیقات کی حتمی رپورٹ دس جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کرے گی دوسری جانب عید الفطر کے بعد ملک میں سیاسی درجہ حرارت تیز ہونے کا امکان ہے کیوں کے پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی تیسری رپورٹ جمع ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دن گننا شروع کر دیئے ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے تحریک انصاف عید کے بعد حکمران جماعت پر دباﺅ ڈالنے کے لیے سڑکوں پر آتے ہوئے نظر آ رہی جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن بھی جوابی وار کے لیے پر اعتما دکھائی دیتی ہے ،سپریم کورٹ دس جولائی کو جے آئی ٹی کی رپورٹ پر فیصلہ محفوظ کرتی ہے یا اسی روز جاری کر ے گی اس پر کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والا پانامہ لیکس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم اور شریف خاندان کے سیاست کے مستقبل کا فیصلہ ضرور کرے گا،اگر جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیراعظم مجرم قرار پائے تو تحریک انصاف کی جانب سے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ بھی سامنے آسکتا ہے ،یاد رہے کہ جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ سربمہر جمعرات کو سپریم کورٹ کے بنچ کے سامنے پیش کی ہے اور حسین نواز کی تصویر لیک معاملے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف ، شہباز شریف ،حسین ،نواز ، حسن نواز ، سعید احمد ، کیپٹن صفدر ، رحمان ملک سمیت دیگر گواہ بھی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں جبکہ عید الفطر کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی کشید گی کے باعث دو اہم سیاسی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان بھی تنازعہ پید ا ہو سکتا ہے کیوں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کارکنوں کو سڑک پر لانے کے موڈ میںنظر آتے ہیں اور مسلم لیگ ن بھی جوابی وار کے لیے تیار نظر آ رہی ہے ،سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کی سیاست ختم کرد ے گا یا وہ بچ جائیں گے اس کا تعین عید کے بعد پید اہونے والی صورتحال سے ہی ہو گا کیوں کہ یہ اپوزیشن اور حکومت کے رویہ پر منحصر ہے ، عید کے بعد ہی اس بات کا اندازہ کیے جا سکے گا کہ مسلم لیگ ن نظام کو چلانا چاہتی ہے یا اپنی سیاسی کشتی کو ڈبونا چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ کو سخت رویہ اختیار کرنے کے بجائے پی پی سے بھی سبق سیکھنا چاہیے کے اس نے کیسے وزیراعظم کی قربانی دے کر سسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچایا اور اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی ، اگر پاکستان کی سیاست کو دیکھا جائے تو جولائی کے مہینے کی اپنی ایک اہمیت ہے کیوں کے اسی مہینے میںآج سے چالیس سال قبل جنرل ضیالحق کی جانب سے سسٹم کو ڈی ریل کیا گیا تھا ، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ آج کا دور پانچ جولائی 1977نہیں اور نہ ہی 12اکتوبر 1999ہے یہ جولائی 2017ہے اور 2014میں بھی سیاست دانوں نے سسٹم کو ڈی ریل ہونے سے بچایا تھا۔ عمران خان کا انداز سیاست مختلف نظر آ رہا ہے اور انہوں نے عید کے بعد الیکشن تک حکومت پر دباﺅ برقرار رکھنے ک کے لیے سڑکوں پر آنے کے لیے غور کر رہے ہیں ا ،لیکن اگر پارلیمنٹ نیا وزیراعظم منتخب کر لیتی ہے تو اپوزیشن کے لیے قانون کے دائرے میں رہ کر حکمران جماعت کو ٹھکانے لگانا مشکل ہو جائے گا ، لیکن اس صورتحال میں پی پی کے کردار کو بھی دیکھنا ہوگا کہ اس کا جکاﺅ کس طرف ہوتا ہے کیا وہ اس سیاسی تنازعہ میں سائیڈ پر رہے گی یا حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے تحریک انصاف کا ساتھ دے گی کیوں کہ پیپلزپارٹی ایوان بالا کے انتخابات سے قبل حکومت کو گھر بھیجنے کی خواہش مند نظر آتی ہے ،لیکن وہ کوئی غیر آئینی طریقہ بھی اختیار کرنے کے حق میں نہیں ہے ،کیوں کہ پی پی ہی واحد جماعت ہے جس نے 2014میں نواز شریف حکومت کو بچایا تھا ، تاہم دوسری جانب تحریک انصاف نے حکمران جماعت پر دباﺅ بڑھانے کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے سے قبل ہی اپنی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور وہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہر حال میں سڑکوں پر آنے کے لیے تیار نظر آ رہی ہے، اگر تحریک انصاف اس بار سٹرکوں پر آئی تو انکا احتجاج دھرنوں کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے اور انکا رویہ پہلے سے زیادہ سخت ہوگا ، موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے چاروں صوبوں میں اپنی تنظیموں کو بھی احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کردی ہے ،جبکہ مسلم لیگ ن اور شریف خاندان تاحال پر اعتماد ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ انکے کیخلاف نہیں آئے گا اور یہ عدالتی جنگ شریف خاندا ن جیت جائے گا تاہم شریف خاندان خلاف فیصلہ آنے کے صورت میں اسے چیلنج کرنے پر بھی غور کر رہا ہے ، وزیراعظم کے نااہل ہونے کی صورت میں پارٹی کو متحد رکھنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہیے اس حوالے سے بھی منصوبہ بندی جاری ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا

      سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا

      خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.