Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔
    • بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا
    • فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں
    • کوئٹہ:بلدیہ ورکرز تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران غیرقانونی تعمیر شدہ عمارت کو گرانے کے بعد ملبہ کی صفائی کررہے ہیں۔
    • فیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں غفلت کے باعث مریض جاں بحق
    • گجرات،ہیڈ کلرک آفس میں ملزم زبیر25 ہزار روپے رشوت لیتے گرفتار
    • کراچی:گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے گورنر ہائوس میں اٹلی کی وزارت خارجہ کے سیکرٹری جنرل ریکارڈو گوریگلیا ملاقات کر رہے ہیں۔
    • کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد
    • کراچی، میررضا قتل کیس میں سابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی ملازمت سے برطرف
    • بخشی خانے کرپشن کا گڑھ عملہ کی مٹھی گرم قیدیوں کی من مانیاں
    • وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ فاسٹ یونیورسٹی چنیوٹ کے 89 ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے فضا انتہائی آلودہ تدراک کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کے حکومتی دعوے ٹھس
    • کراچی،سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی’2 مبینہ دہشتگرد گرفتار
    • حالات سے دلبرداشتہ سکیورٹی گارڈ نے خودکشی کر لی
    • اسلام آباد:گورنر کے پی کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری ڈاکٹر محمد ارشاد دوسری پاکستان جیمز ومعدنیات فیسٹیول کا افتتاح کررہے ہیں۔
    • لاہور: 13سالہ کمسن بچی کو مبینہ جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    • بورے والا، خاتون نے مبینہ طور پر 2 بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں
    • سلامتی کے ادارو ں کیخلاف آوازیں کسنے والے قابل گرفت،حنیف عباسی
    • راولپنڈی: نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں لنڈے کی دکان میں آتشزدگی، دیگر چار دکانیں بھی متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
    • دبئی میں بینک اکائو نٹس کے ذریعے فراڈ کرنے والا گروہ گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر پابندی عائد

    By Khabrain Newsنومبر 16, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی(آئی این پی ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلدیہ عظمی کراچی میں جاری ترقیاتی اسکیموں میں ردوبدل پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے اور غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔انہوں نے سست روی سے کام کرنے اور غیر معیاری تعمیراتی سامان استعمال کرنے کی شکایات کا سامنا کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کا بھی حکم دیا ہے۔یہ ہدایات کے ایم سی ہیڈ آفس میں محکمہ انجینئرنگ کے ایک اہم اجلاس کے دوران جاری کی گئیں، جس میں شہر کی 26 اہم شاہراہوں سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں اور شہر کی مرکزی شاہراہوں کو آپس میں ملانے والی 140 سڑکوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر ابرار جعفر، فنانس ایڈوائزر گلزار ابڑو، ڈائریکٹر میڈیا دانیال سیال اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز طارق مغل نے میئر کراچی کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، ان پر عمل درآمد اور تکمیل کی مقررہ مدت کے حوالے سے بریفنگ دی۔میئر کراچی نے ترقیاتی کاموں میں تاخیر اور تعمیراتی معیار سے متعلق شہریوں کی شکایات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل کمشنر ابرار جعفر کو ہدایت کی کہ ٹھیکیداروں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کی جامع تحقیقات کرکے سات روز کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر اور غیر معیاری تعمیراتی سامان کا استعمال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹھیکیدار اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام تعمیراتی کام منظور شدہ ڈیزائن، مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے مطابق مکمل کیے جائیں۔میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی کام منظور شدہ شیڈول اور معیار کے مطابق آگے بڑھنے چاہئیں۔ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں کہ منصوبے تاخیر کا شکار ہوں یا ان میں غیر معیاری سامان استعمال کیا جائے۔عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذمہ داری کے ساتھ خرچ ہونا چاہیے اور ہر منصوبے سے شہریوں کو وہی معیار اور سہولیات ملنی چاہئیں جن کا وعدہ کیا گیا ہے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے محکمہ انجینئرنگ کو تمام اہم شاہراہوں پر کام کی رفتار تیز کرنے اور شہر کی مرکزی شاہراہوں کو ملانے والی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام مزید تاخیر کے بغیر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے جاری بیشتر ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لئے 15 روز کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی پیش رفت میں حائل تمام انتظامی اور عملی رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔شہریوں کو درپیش مشکلات کے حوالے سے میئر کراچی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث نہیں بننے چاہئیں۔ کراچی کے شہریوں نے شہر کی ترقی کے منصوبوں سے بہت سی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ ان توقعات کو شہر کے بنیادی ڈھانچے میں نمایاں بہتری کی صورت میں پورا کرے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور شہر کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔ ہم غیر ضروری تاخیر اور بار بار منصوبوں میں ردوبدل کے ذریعے اس مقصد کو متاثر نہیں ہونے دے سکتے۔میں خود شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہا ہوں اور شہری ہم سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔ ہمیں کراچی کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے ٹھوس نتائج فراہم کرنا ہوں گے۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ اگر کسی منصوبے میں اضافی کام کی ضرورت پیش آئے تو جاری اسکیم میں تبدیلی کرنے کے بجائے اس کیلئے علیحدہ اسکیم تیار کی جائے۔ ہر ترقیاتی منصوبے کو اس کے منظور شدہ دائرہ کار اور مقررہ مدت کے مطابق مکمل کیا جائے۔میں چاہتا ہوں کہ دسمبر کے اختتام تک یہ تمام ترقیاتی منصوبے مکمل ہوجائیں کیونکہ ہم کراچی کے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال ڈسٹرکٹ سنٹرل کے ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں۔

      بیجنگ میں ڈرون رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی کرنیوالوں کو جرمانے اور ضبطی کا سامنا

      فیصل آباد:ڈکیتی،چوری اور چھینا جھپٹی کی نان سٹاپ 51 وارداتیں

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.