اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کا شیڈول طے ہوگیا، وہ 18 نومبر بدھ کو مظفرآباد پہنچیں گے۔تفصیل کے مطابق نواز شریف بدھ کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماں سے ملاقات کریں گے، میاں نواز شریف پونچھ کے ٹکٹ ہولڈرز اور ممبران جموں و کشمیر کونسل سے بھی ملاقات کریں گے، ملاقاتوں کے لیے ارکان اسمبلی، کشمیر کونسل کے ممبران اور ٹکٹ ہولڈرز کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے۔
نواز شریف کے دورہ مظفرآباد کاشیڈول طے، سیاحتی مقام نیلم ویلیکے علاقے تاوبٹ روانہ ہوں گے

