لاہور/رائے ونڈ(این این آئی) امیر تبلیغیجماعت پاکستان مولانا نذر الرحمن انتقال کر گئے ، مولانا نذر الرحمن کی عمر 92سال تھی ۔مولانا نذرالرحمن کو 2018 میں تبلیغی جماعت کا امیر مقرر کیا گیا تھا۔ وہ دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے
حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے اور ان کی قیادت میں جماعت کی سرگرمیاں جاری رہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اورپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ نے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت اورمولانا نذر الرحمن کی دین اسلام کیلئے تبلیغ کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

