لاہور (جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہے کہ پاکستان کی ترقی، معاشی استحکام، شعور اور معاشرتی اصلاح کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے۔ پاکستان میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ حکومتوں کو اس مقصد کے لیے اپنے وسائل اور ترجیحات کا ازسرنو تعین کرنا ہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق کے زیراہتمام فیصل آڈیٹوریم میں بدلتی دنیا کے لیے تعلیم کا ازسرنو تصور پر تین روزہ 13ویں انٹرنیشنل کانفرنس آن ریسرچ اِن ایجوکیشن 2026ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ناروال پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق، وائس چانسلر میانوالی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر زیب النساء حسین، وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود، وائس چانسلر بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال، وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رف اعظم، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساتھ ایشیاء میاں عمران مسعود، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد شاہد فاروق، ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری، ممبرز صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، ماہرین تعلیم، محققین، اساتذہ اور طلباء طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران دنیا کی متعدد اقوام جنگوں اور معاشی تباہی کے باوجود تعلیم اور منصوبہ بندی کے ذریعے ترقی کی منازل طے کرنے میں کامیاب ہوئیں، جبکہ پاکستان آج بھی شرح خواندگی، غربت اور آبادی میں اضافے جیسے چیلنجز سے دوچار ہے۔ ان مسائل کا بنیادی حل صرف اور صرف تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ ان کے مطابق تعلیم صرف نصابی علم تک محدود نہیں بلکہ یہ شہری شعور، برداشت، مکالمے اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دیتی ہے۔ جمہوریت کا بنیادی تصور مکالمہ ہے، جہاں اختلافِ رائے کو برداشت کرنے، دوسروں کا موقف سننے اور دلیل کے ساتھ اپنی بات پیش کرنے کی صلاحیت ضروری ہے اور یہ صلاحیت تعلیم کے ذریعے ہی پروان چڑھتی ہے۔ انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک گائوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کمیونٹی کی بھرپور شمولیت کے باعث کوئی بچہ اسکول سے باہر نہیں اور مقامی طلبہ نے تعلیمی بورڈ کے امتحانات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس مثال سے ثابت ہوتا ہے کہ معاشرے کی شمولیت اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس سے تعلیم کے شعبے میں غیرمعمولی نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیم کے بجٹ میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ایک مثبت پیشرفت ہے، تاہم تعلیم کے لیے وسائل میں مزید اضافہ ناگزیر ہے۔ ملک محمد احمد خان نے کہا کہ بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے محض اندھی تقلید کافی نہیں بلکہ تنقیدی سوچ، تحقیق، تخلیقی صلاحیت اور اجتہادی فکر کو فروغ دینا ہوگا۔ جامعات اور تحقیقی اداروں کو ایسے افراد تیار کرنے چاہئیں جو نئے چیلنجز کا تجزیہ اور مسائل کے موثر حل پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گورننس، صوبائی اختیارات اور آئین پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری بحث میں جامعات کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔ پنجاب یونیورسٹی کے محققین، تھنک ٹینکس اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو آئین پاکستان کے تحت وسائل کی تقسیم، بنیادی انسانی و سیاسی حقوق اور اختیارات کی آئینی تقسیم پر جامع تحقیقی مقالہ تیار کرنا چاہیے تاکہ قومی سطح پر اس حوالے سے رہنمائی حاصل ہوسکے۔
بریکنگ نیوز
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
- اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش سول سروسز کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ: خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنیکا حکم
- امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- نئے صوبوں پر بحث شروع ‘ راستہ بھی آگے نظر آتا جائے گا: مصدق ملک
- حنا جاوید قتل کیس ، 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
- سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
- کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
