لاہور (خبرنگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور کے ہمراہ داتا صاحب، بی بی پاکدامن اور حضرت میاں میر کے مزارات پر حاضری دی۔ فریال تالپور،گورنر پنجاب سردارسلیم حیدرخان اور راجہ پرویز اشرف
کے ہمراہ لاہور کی سڑکوں پر نکل آئیں۔ فریال تالپور نے داتا صاحب کی چوکھٹ پر بیٹھ کر دعا کی۔ فریال تالپور نے بی بی پاکدامن اور میاں میر کے مزارات پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ فریال تالپور نے بی بی پاکدامن کے احاطے سے مزار کیلئے پھولوں کی پتیاں اور اگربتیاں بھی خریدیں۔ فریال تالپور نے مزارات پر زائرین میں تبرک بھی تقسیم کیا۔ فریال تالپور نے مزارات پر حاضری دیتے ہوئے کہا کہ علما کرام اور صوفیائے کرام کی دین کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بزرگان دین نے اپنے قول و فعل سے دین اسلام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بزرگان دین کی درسگاہوں پر حاضری دینے سے روح کو تسکین ملتی ہے۔ صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ بزرگان دین نے اپنے قول فعل سے نہ صرف مسلمانوں بلکہ غیر مسلموں کو بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی روشنی پھیلانے میں صوفیائے کرام کا کردار اہم ہے۔ درگاہوں پر آنے والے زائرین کے لیے ہر قسم کی سہولیات کو ممکن بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام کے نام پر مذہبی فرقہ واریت پھیلانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا’ دین اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ سندھ، پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان سب بھائی بھائی ہیں۔
بریکنگ نیوز
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
- اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش سول سروسز کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ: خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنیکا حکم
- امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- نئے صوبوں پر بحث شروع ‘ راستہ بھی آگے نظر آتا جائے گا: مصدق ملک
- حنا جاوید قتل کیس ، 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
- سری لنکا 98 پر ڈھیر ، پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر121رنز بنالئے
- صدر محمد نجیب ، جسٹس رضا علی خان سے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں۔
- پشاور ہائیکورٹ ایمرجنسی فوج بلانے تھری ایم پی او کے مقدمات نہیں سن سکتی وفاقی آئینی عدالت
- سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا
- مخالفین کی بیماری کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا ہے:خواجہ آ صف
- کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہیے بانی پی ٹی آئی کو علاج کا حق ہے: پلوشہ خان
