لاہور (خبر نگار) صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ لائیو سٹاک پنجاب کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ بھی شریک تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل توسیع ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر نعیم قمر، ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر عطیہ بخاری، ڈائریکٹر کمیونی کیشن ڈاکٹر خالق شفیع سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محکمہ لائیو سٹاک کی تمام جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان پر ہونے والی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 15 نومبر 2026ء سے لائیو سٹاک کارڈ فیز ٹو کی دوسری قسط کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مویشی پال حضرات بلا سود فراہم کیے جانے والے قرضوں سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد مویشی پال کسانوں کو جانوروں کی خوراک، ونڈا اور دیگر ضروری لائیو سٹاک مداخل کی خریداری کے لیے مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی پروگرام کے تحت بیوہ اور مطلقہ خواتین میں مفت گائے اور بھینسوں کی تقسیم کے جاری عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل توسیع نے پروگرام پر پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 16 نومبر 2026ء تک مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 1,821 جانور تقسیم کیے جا چکے ہیں، جن میں 1,410 گائیں اور 411 بھینسیں شامل ہیں۔ اس پروگرام کے ذریعے دیہی خواتین کی معاشی خودمختاری اور مالی استحکام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور پیرا ویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ اس پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1,000 انٹرنز کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جن میں 2025-26 ء کے دوران 365 انٹرنز شامل تھے، جن میں 236 ویٹرنری ڈاکٹرز اور 129 پیرا ویٹس تھے۔ ان 365 انٹرنز نے 31 اکتوبر 2026 کو اپنی ایک سالہ انٹرن شپ مکمل کرلی ہے اور انہیں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مالی سال 2026-27ء کے لیے 635 انٹرنز کا انتخاب کیا گیا ہے، جن میں 264 ویٹرنری ڈاکٹرز اور 371 پیرا ویٹس شامل ہیں۔ انٹرن شپ کا نیا سائیکل یکم جولائی 2026 سے شروع ہوچکا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوان ویٹرنری پروفیشنلز کو عملی تجربہ فراہم کرنے کے ساتھ محکمہ لائیو سٹاک کی فیلڈ سروسز کو مزید موثر بنانا ہے۔ اجلاس میں سرکاری ویٹرنری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ مویشی پال حضرات کو بہتر اور بروقت ویٹرنری خدمات کی فراہمی کے لیے ایڈوانس ویٹرنری ہسپتال 24 گھنٹے خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کیے جانے والے جدید آپریشن تھیٹرز بھی فعال کردار ادا کرتے ہوئے جانوروں کو جدید جراحی اور طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ نے فٹ اینڈ ماتھ ڈیزیز (FMD) کنٹرول کمپارٹمنٹ کے قیام اور اس حوالے سے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیماریوں پر قابو پانے، جانوروں کی صحت کے تحفظ اور لائیو سٹاک کی پیداوار میں اضافے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر سید عاشق حسین کرمانی نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفافیت اور مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مویشی پال کسانوں اور دیہی آبادی کو جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی اور محکمانہ اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر بھی زور دیا۔
بریکنگ نیوز
- اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ گلوبل ڈائیلاگ تقریب سے بطور چیف گیسٹ خطاب کر رہے ہیں۔
- صوبائی لائیوسٹاک سیدعاشق حسین کرمانی کی زیرصدارت محکمہ کی کارکردگی کے حوالے اجلاس
- چھوٹے انتظامی یونٹس کے حمایتی ، کام آئینی فریم ورک میں ہونا چاہیے، حافظ نعیم
- محکمہ آبپاشی کے اہم ترقیاتی امور کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن اجلاس کا انعقاد
- لاہور:چمبہ ہائوس کے سامنے ایک خانہ بدوش خاتون کی جانب سے تاروں کو آگ لگائی جارہی ہے جس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔
- مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے لمز اور پنجاب حکومت کا معاہدہ
- ایمن اور منیب بٹ کی برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی اعزازات سے نوازا گیا
- گورنرپنجاب کی فریال تالپور کے ہمراہ داتا دربار، بی بی پاکدامن’ میاں میر مزار پر حاضری
- پاکستان میں ترقی، معاشی استحکام کا واحد پائیدار راستہ تعلیم ہے، محمد احمد خان
- ڈکیٹی چوری کی درجنوں وارداتیں لاکھوں کی نقدی زیورات لو ٹ لئے گئے
- اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بنگلہ دیش سول سروسز کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
- لاہور ہائیکورٹ: خشک دھنیا اور خشخاش کو کیمیکل اور رنگ کرنیوالے ملزم کی درخواست ضمانت منظور ، رہا کرنیکا حکم
- امریکا میں انتہائی نایاب چمکدار پیلے رنگ کی مچھلی دریافت
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- نئے صوبوں پر بحث شروع ‘ راستہ بھی آگے نظر آتا جائے گا: مصدق ملک
- حنا جاوید قتل کیس ، 86 روز گزرنے کے باوجود چالان پیش نہ ہو سکا
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- وراثت کے انتقال کی درستگی کسی کو اسکے شرعی حصے سے محروم نہیں کر سکتیں،وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
- محکمہ سکول ایجوکیشن، سکولوں کے تفریحی دوروں سے متعلق نئی ہدایات جاری
- پاک ایران قریبی تعاون امن کے لیے نا گریز فیلڈ مارشل
