Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق
    • اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل
    • نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
    • اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات
    • نئے تعلیمی سال کے لیے چینیحکومت کی سکالر شپ کا اعلان
    • وفاقی وزیر مذذہبی امور سردار محمد یوسف دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرآت کے انعقاد کا اعلان کر رہے ہیں ۔
    • مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑانے والا خود طبی سہولتوں کی دہائی دے رہا
    • واہ کینٹ :صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود اکبر اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سعد علی خان لب میل میں ملک واجد کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے ۔
    • چکوال، سروس اسٹیشنوں پر پانی کے بے دریغ استعمال اور ضیاع کے باعث شہریوں میں تشویش
    • 5Gاسمارٹ فونز کی خریداری کی سہولیت متعارف کرادییوفون اور ٹیلی نار نے
    • راولپنڈی ن لیگی ایم پی اے نعیم اعجاز، مالک بلیوورلڈ سٹی سعد نذیر سمیت تین کے وارنٹ گرفتاری جاری
    • پاکستان سری لنکا میچ کے باعثحوالاتیوں کی پیشی کا 5 یوم کا استثنی جاری
    • پاکستان قیمتی پتھروں کی برآمدات1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خواہاں، ظفر اقبال
    • مقامی قیمتی پتھروں کی حقیقی قدر سے استفادہ کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل محمد ظفر اقبال ودیگر اسٹیج پر موجود ہیں ۔
    • اڈیالہ جیل میں قید بشری بی بی کے سیل سے سانپ نکلنے کے دعوے پر جیل حکام کی تردید
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان لیہ تونسہ سڑکوں کے دورے کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • فن لینڈپاکستان بزنس سمٹ کا مقصد کاروباری تعاون کیلئے نئی راہیں ہموار کرنا
    • رشوت کیخلاف محکمہ اینٹی کرپشن چکوال کی کاروائیاں، راشی سرکاری افسران و اہلکارسہم گئے
    • بلیو ایریا میں سروس روڈ کی بندش نے کاروبار تباہ کر دیا، تاجر خسارے میں
    • مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے زیر اہتمام گرینڈ تاجر کنونشن کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی ودیگر خطاب کر رہے ہیں ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میںسی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجکپارٹنرشپ پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

    By Khabrain Newsنومبر 18, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر) فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ سی پیک 2.0 اور پاکستان چین اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز میں منعقد ہوئی-کانفرنس میں پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، ماہرین، فیکلٹی ممبران اور دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے کلیدی خطاب کیا۔ ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر محمد رفیق خان، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد بھی افتتاحی سیشن میں شریک ہوئی۔کانفرنس کی کارروائی کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد فیکلٹی آف سوشل سائنسز، نمل کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریاض شاد نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے موجودہ دور کو تیز رفتار تکنیکی ترقی سے پیدا ہونے والا علمی انقلاب قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کو مشترکہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے فطری شراکت دار قرار دیتے ہوئے سی پیک کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے اگلے مرحلے میں ترقی، ہنرمندی اور روزگار، علم، جدت، سبز ترقی، ٹیکنالوجی اور انسانی سرمائے کی ترقی پر توجہ مرکوز ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے امن و سلامتی، سیاسی استحکام، پالیسیوں کا تسلسل اور ساختی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کی ترقی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 10 ہزار پاکستانی نوجوانوں کو چینی جامعات میں ابھرتے ہوئے علوم کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی، جبکہ زراعت کے شعبے میں بھی مزید تربیتی مواقع میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بنو شاہین پروگرام کے آغاز کا حوالہ دیتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ علامہ اقبال کے شاہین کی روح کو اپنائیں-اپنے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر ندیم جاوید نے سی پیک راہداریوں کی تزویراتی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ساتھ پاکستان کی اپنی تکنیکی، ادارہ جاتی اور پیداواری صلاحیتوں کی ترقی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 پہلے مرحلے کی کامیابیوں اور بنیاد پر استوار ہے، جبکہ پاکستان کے معاشی اور ادارہ جاتی نظام کو چین کی بدلتی ہوئی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگ رہنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سی پیک 2.0 رابطہ کاری سے مسابقت کی جانب منتقلی کی عکاسی کرتا ہے اور پاکستان کے لیے بڑا چیلنج یہ ہے کہ وہ اس تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی داخلی استعداد کو مثر انداز میں تیار کرے۔اختتامی کلمات میں ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود کیانی، ہلال امتیاز (ملٹری) (ریٹائرڈ)، نے شرکا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور عملی زندگی میں علامہ اقبال کے افکار اور تعلیمات کو سمجھنے اور ان پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔افتتاحی اور اختتامی تقاریب کے علاوہ کانفرنس میں چھ متوازی سیشنز بھی شامل ہیں، جن میں گروتھ کوریڈور، علاقائی رابطہ کاری کوریڈور، گرین کوریڈور، انوویشن کوریڈور، لائیولی ہڈ کوریڈور اور فہم و ادراک کے پلوں کی تعمیر کے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔ کانفرنس کل بھی جاری رہے گی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ملک کو درپیش بحرانوں کا اصل سبب نئے صوبوں کا قیام، سراج الحق

      اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

      اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے انتخابات

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.