لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ داخلہ پنجاب کے چیریٹیز کمیشن نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے, مدارس کی سہولت اور رہنمائی کے لیے خصوصی مدارس رجسٹریشن ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب چیریٹیز کمیشن کے آن لائن پورٹل پر مدارس کی تیز ترین رجسٹریشن جاری ہے، جبکہ شفاف طریقہ کار کے تحت درخواست دینے کے صرف 7 دن کے اندر رجسٹریشن مکمل کی جائے گی۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب تین روزہ سرکاری دورے پر سنگاپور پہنچ گئے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کے بعد مدارس اپنے نام پر باآسانی بینک اکانٹ کھول سکیں گے، جبکہ اس عمل سے قانونی و انتظامی تقاضے پورے ہونے کے ساتھ عطیہ دہندگان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اب تک 68 مدارس نے سائن اپ کیا ہے، جبکہ 19 مدارس کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔محکمہ داخلہ کے مطابق ٹیلی فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے ہزاروں مدارس سے رابطہ کیا گیا، جبکہ جامعہ نعیمیہ، جامعہ الرشید، رابط المدارس الاسلامیہ سمیت دیگر مدارس کی رجسٹریشن بھی مکمل ہو چکی ہے۔ٹارزن بن کر شیر کا تعاقب کرنیوالے موٹرسائیکل سوار ملازمین کی ویڈیو وائرل،نوکری سے فارغمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر کے دینی مدارس سے اپیل کی ہے کہ وہ چیریٹیز کمیشن کی ویب سائٹ پر اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔
