لاہور( این این آئی) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے دفاتر میں ڈریس کوڈ نافذ کر دیا جس کے تحت تمام افسران اور ملازمین کو مناسب اور رسمی لباس پہننے کا پابند ٤کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص ریجنل و سب ریجنل دفاتر، ٹرانسمیشن ہیڈ کوارٹر فیصل آباد اور ملتان و وہاڑی ٹرمینلز میں بعض افسران کی جانب سے مقررہ ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی مشاہدے میں آئی ہے جس سے کمپنی کا تشخص متاثر ہونے کے ساتھ دفتری ماحول بھی غیر معیاری ہو رہا ہے۔
