کوئٹہ(ویب ڈیسک) مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور ایل پی جی گیس باوزر میں تصادم کے
بعد آگ بھڑکنے کے نتیجے میں خاتون اور بچے سمیت 10 افراد جاں بحق اور 27زخمی ہوگئے۔ مکران کوسٹل ہائی پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس اور گیس باوزر کے درمیان تصادم ہوا جس کے سبب بس اور بائوزر میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں تین بچے، بائوزر ڈرائیور اور کلینر شامل ہے۔ حادثے میں 27افراد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر موجود تھے، بس جلنے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ایس پی اسلم بنگلزئی کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی، حادثہ کے شاہراہ پر ٹریفک معطل ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے مکران کوسٹل ہائی پر مسافر کوچ اور ایل پی جی باوزر کے درمیان پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اور حادثات کے متاثرین کو بروقت طبی امداد کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا ہے، جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
کوئٹہ مسافر بس اور گیس باوزر میں تصادم 10 افراد جاں بحق اور 27زخمی

