گوجرخان (بیورو رپورٹ)میونسپل کمیٹی گوجرخان کے ملازم ملک فیض اللہ کی گریڈ 14 سے گریڈ 3 میں تنزلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ پہنچ گیا، عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ تاریخِ سماعت 10 دسمبر 2026 تک درخواست گزار کے خلاف کسی بھی قسم کی زبردستی یا تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی گوجرخان کے ملازم ملک فیض اللہ نے 7 نومبر 2026 کو جاری ہونے والے محکمانہ حکم کو آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا تھا، جس کے ذریعے انہیں سینئر کلرک و انچارج واٹر ریٹ، میونسپل کمیٹی گوجرخان (بی ایس 14) کے عہدے سے واپس پمپ ڈرائیور (بی ایس 3) پر بھیج دیا گیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ عابد محمود ایڈووکیٹ نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی تنزلی غیر قانونی اور قانونی اختیار کے بغیر کی گئی ہے، جبکہ طویل عرصے سے حاصل شدہ ملازمتی حقوق کو اس انداز میں واپس نہیں لیا جا سکتا۔ 19 نومبر کو جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد اٹھائے گئے قانونی نکات کو قابلِ غور قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کیے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک درخواست گزار کے خلاف کوئی زبردستی یا تادیبی کارروائی نہ کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 10 دسمبر 2026 کو ہوگی۔
بریکنگ نیوز
- عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا
- گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
- مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
- زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
- آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
- راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
- حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
- اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
- پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
- FJWUراولپنڈی کے زیر اہتمام 14ویںHECآل پاکستان وومن انٹرویوتائیکوانڈ وچیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کی شرکت ۔
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کھانے کی اشیاء مہنگی
- ڈیزل 2 روپے مہنگا پٹرول 1 روپے لیٹر سستا
- پاکستان ترکیہ کے درمیان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش توانائی شعبے میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط
- پاکستان نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز 1-0 سے جئت لی
- شمالی وزیرستان کوہاٹ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگرد ہلاک اسلحہ بر امد
- KP سے متعلق 5 آرڈیننسز کے اجرا کی تیاری’ وفاق نے سمری منظور کر لی
- علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور
- بچوں کے حقوق کا تحفظ، معیاری تعلیم صحت اور محفوظ ماحول کی فراہمی مشترکہ ذمہ داری ہے :سردار ایاز صادق
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
