Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بلاول بھٹوینگ اور جذباتی ہیں، صدر اور وزیراعظم بات چیت سے چیزوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں: طلال چودھری
    • آوارہ کتے کے کاٹنے سے اسلامی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق
    • غیر ملکی تارکین وطن کی موجودگی اور رہائش کی جانچ پڑتال
    • اسلام آباد پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار
    • مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادہ کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پذیر
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد ملاقات کر رہے ہیں۔
    • وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان بینکاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایسکیپ وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے زریعے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • ESCAPوزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں تجارتی راہداریوںپر زور
    • شوہر نے اپنی والدہ سے مل کر مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دئیے
    • عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا
    • گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
    • مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
    • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
    • زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
    • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
    • راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کا چوتھا روز
    • حنیف عباسی کا مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر استقبالیہ پلان تشکیل
    • اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن چترپڑی ہاؤسنگ سکیم میں جنگلی جھاڑیوں کا راج، سیوریج لائنیں بند
    • پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آوارہ کتے کے کاٹنے سے اسلامی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق

    By Khabrain Newsنومبر 21, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے طالب علم کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے خلاف مثر کارروائی نہ ہونے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے جاں بحق ہونے والے طالب علم کی موت کے بعد طلبہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا اور وہ یونیورسٹی میں بی ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پانچویں سمسٹر کا طالب علم تھا۔ ساتھی طلبہ کے مطابق سفیان کو گزشتہ ماہ ہاسٹل نمبر پانچ کے باہر ایک کتے نے کاٹ لیا تھا، جس کے بعد اسے ہولی فیملی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے ریبیز سے بچا کی ویکسین بھی لگائی گئی۔ تاہم اتوار کی رات اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور اسے دوبارہ اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔طالب علم کی ہلاکت پر یونیورسٹی کے طلبہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے بدھ کی صبح دس بجے احتجاج کی کال دی گئی ہے، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور آوارہ کتوں کی موجودگی کے باوجود حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے پر جواب طلب کیا جائے گا۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ایاز شوکت نے آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست وکیل سجاد بلوچ نے ذاتی حیثیت میں دائر کی تھی۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے ایک طالب علم کی موت واقع ہو چکی ہے، جو انتہائی تشویشناک صورتحال ہے اور شہریوں بالخصوص تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان نے عالمی ادارہ برائے صحت حیوانات کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں اور یہ ادارہ آوارہ کتوں کی روک تھام اور ان کے مثر انتظام کے حوالے سے معاونت فراہم کرسکتا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ اس عالمی ادارے سے بھی مدد حاصل کرسکتی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو کنٹرول کیا جاسکے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خلاف مثر کارروائی کا حکم دیا جائے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر جسٹس ایاز شوکت نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس معاملے پر ہدایات جاری کردیتی ہے تاکہ اس مسئلے کا جلد سدباب ہوسکے۔عدالت نے درخواست چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ درخواست پر غور کرکے قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔طالب علم کی ہلاکت اور معاملے کے عدالت تک پہنچنے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی روک تھام، تعلیمی اداروں اور رہائشی علاقوں میں شہریوں کے تحفظ اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایک بار پھر اہم سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بلاول بھٹوینگ اور جذباتی ہیں، صدر اور وزیراعظم بات چیت سے چیزوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں: طلال چودھری

      غیر ملکی تارکین وطن کی موجودگی اور رہائش کی جانچ پڑتال

      اسلام آباد پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.