اسلام آباد(پ،ر)پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر، یوفون اور ٹیلی نار پاکستان نے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی شیامی (Xiaomi) پاکستان کے ساتھ ایک اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں 5G اسمارٹ فونز کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ شیامی کے نئے کم قیمت اور جدید ترین اسمارٹ فون ریڈمی (Redmi 17 5G) کے اجرا پر مبنی اس اشتراک کا مقصد کم قیمت ڈیوائسز اور خصوصی بنڈل ڈیٹا آفرز کے ذریعے صارفین کے لیے جدید ترین کنیکٹیویٹی تک رسائی کو مزید آسان بنانا ہے۔یہ شراکت داری پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کی راہ میں حائل اہم رکاوٹوں، بالخصوص 5G ٹیکنالوجی پر مبنی اسمارٹ فونز کی بھاری قیمتوں کے مسئلے کو حل کرنے کے یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے عزم کا تسلسل ہے۔ اس اشتراک کے تحت یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے نیٹ ورکس کی صلاحیتوں اور شیامی کے اسمارٹ فونز کے وسیع پورٹ فولیو کو یکجا کیا جائے گا ، اور نیٹ ورک کی دستیابی کے باوجود قوتِ خرید میں کمی کے باعث 5G اسمارٹ فونز کے استعمال میں موجود خلا کو کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔اس شراکت داری کے تحت ریڈ می 17 5G خریدنے والے یوفون 5G اور ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کے لیے خصوصی بنڈل 5G ڈیٹا پلانز دستیاب ہوں گے۔ یہ اسمارٹ فون کمپنی کے ملک بھر میں قائم مشترکہ ریٹیل آٹ لیٹس، یعنی یوفون اور ٹیلی نار پاکستان جوائنٹ شاپس، کے علاوہ ڈیجیٹل ذرائع سے بھی فروخت کیا جائے گا۔اسنیپ ڈریگن 4 جنریشن 5 چپ سیٹ سے لیس ریڈمی 17 5G میں 7500 ایم اے ایچ بیٹری، ڈبلیو ٹربو چارجنگ، 50 میگا پکسل مصنوعی ذہانت پر مبنی کیمرہ ، آئی پی 64 پروٹیکشن، این ایف سی اور شیامی HyperOS 3 جیسی خصوصیات شامل ہیں۔ اس ڈیوائس کو یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے ub-6GHz 5G نیٹ ورک کی معاونت حاصل ہوگی، جس کی کوریج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں دستیاب ہے۔اس شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف کمرشل آفیسر ، پی ٹی ایم ایل ،سید عاطف رضا نے کہا، شیامی کے ساتھ یہ شراکت داری پاکستان میں 5G کے سفر کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ پی ٹی ایم ایل کا ماننا ہے کہ کنیکٹیویٹی کسی مخصوص طبقے کا استحقاق نہیں، بلکہ ہر فرد کا حق ہے۔ یوفون اور ٹیلی نار پاکستان، دونوں کے عالمی معیار کے 5G نیٹ ورک اور شیامی کے بہترین اور سستے اسمارٹ فونز کے وسیع پورٹ فولیو کے ذریعے ہم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے 5G تک رسائی بڑھا رہے ہیں۔ ہمارا مشترکہ مقصد محض لوگوں کو ایک نیٹ ورک سے منسلک کرنا نہیں بلکہ انہیں مواقع، تعلیم، صحت کی سہولیات اور معاشی خودمختاری تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم مستقبل کے ڈیجیٹل پاکستان کی تعمیر میں شیامی کے ساتھ مل کر یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔شیامی پاکستان کے کنٹری منیجر برائن شان نے کہا، پاکستان ہمیشہ سے شیامی کے لیے ایک ترجیحی مارکیٹ رہا ہے اور یوفون 5G اور ٹیلی نار پاکستان 5G کے ساتھ یہ اسٹریٹجک شراکت داری، اس عظیم ملک کے ساتھ ہماری طویل مدتی وابستگی کا ثبوت ہے۔ شیامی کا فلسفہ سادہ ہے کہ جدید ٹیکنالوجی ہر ایک کی رسائی میں ہونی چاہیے ۔ شیامی کے 5G پر مبنی ریڈمی اسمارٹ فونز اور ہمارے تیزی سے پھیلتے ہوئے آئی او ٹی ایکو سسٹم کو یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کے قابلِ اعتماد اور وسیع ٹیلی کام نیٹ ورکس کے ساتھ یکجا کرکے ہم پاکستانی صارفین کے لیے ایک مربوط، قابلِ استطاعت اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ ڈیجیٹل تجربہ فراہم کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس اشتراک کے ذریعے لاکھوں پاکستانیوں کو 5G کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جا سکے گا۔یہ اشتراک اسمارٹ فونز تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے ذریعے شیامی کے وسیع تر انٹرنیٹ آف تھنگز ایکو سسٹم اور یوفون و ٹیلی نار پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن نیٹ ورکس کو بھی یکجا کیا جائے گا۔ اس طرح اسمارٹ ہومز، پہنے جانے والی اسمارٹ ڈیوائسز اور کنزیومر الیکٹرانکس کے شعبوں میں باہم مربوط ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ جدید ترین کنیکٹیویٹی تک وسیع تر رسائی کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں معاونت بھی کی جائے گی۔
بریکنگ نیوز
- کیف پر روسی بیلسٹک میزائلوں کے شدید حملے،3 افراد ہلاک
- یوفون اور ٹیلی نار پاکستان کی Xiaomi کیساتھ شراکت داری قائم
- معروف کالم نگار مجید اصغر کی تصانیف کی تقریب رونمائی میں ماہر تعلیم پروفیسر فتح محمد ملک خطاب کر رہے ہیں ۔
- جنوب مشرقی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملہ، ایک فلسطینی شہید
- بلاول بھٹوینگ اور جذباتی ہیں، صدر اور وزیراعظم بات چیت سے چیزوں کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں: طلال چودھری
- آوارہ کتے کے کاٹنے سے اسلامی یونیورسٹی کا طالب علم جاں بحق
- غیر ملکی تارکین وطن کی موجودگی اور رہائش کی جانچ پڑتال
- اسلام آباد پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی فورس کے لیے 20 نئی گاڑیاں فراہم
- راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار
- مقامی قیمتی پتھروں کی استعداد سے استفادہ کے موضوع پر ورکشاپ اختتام پذیر
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد ملاقات کر رہے ہیں۔
- وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان بینکاک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایسکیپ وزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس سے ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام کے زریعے خطاب کر رہے ہیں ۔
- ESCAPوزارتی ٹرانسپورٹ کانفرنس میں تجارتی راہداریوںپر زور
- شوہر نے اپنی والدہ سے مل کر مبینہ طور پر اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے بال کاٹ دئیے
- عرصہ دراز سے لاپتہ تین خواتین کو بازیاب کرا لیا گیا
- گوجرخان کے میونسپل ملازم کی تنزلی کا معاملہ ہائی کورٹ پہنچ گیا
- مری ٹریفک پولیس کے فرض شناس اہلکار نے چوری شدہ سوزوکی پک اپ پکڑ لی
- سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے رانا مشہود کی ملاقات
- زلفی بخاری کو The Luxurist Magazine نے عالمی سیاست دانوں کی نئی نسل سے متعلق اپنی خصوصی فہرست میں شامل کر لیا
- آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی اسکول لیڈرز کانفرنس
