کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کے رکن سردار عبدالرحمان کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق Aدرج ایف آئی آر پر پولیس نے قتل کے شبے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کر کے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔
