لاہور (جنرل رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کی مالی سال 2022-23ء کی آڈٹ رپورٹ میں طبی آلات کی خریداری سے متعلق 4 کروڑ 55 لاکھ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر اعتراضات اٹھائے گئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے افسران کی مبینہ مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کے دفتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم پر ساڑھے 4 کروڑ خرچ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 4 کروڑ 55 لاکھ 66 ہزار کے اخراجات غیر جواز قرار دیئے ہیں، ہیلتھ انفارمیشن اینڈ سروس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے مہنگی خریداری پر آڈٹ اعتراض، ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم سیکرٹری صحت کے دفتر میں نصب، ادائیگی ہسڈو بجٹ سے کی گئی، سیکرٹری صحت کا دفتر الگ بجٹ رکھنے والا ادارہ ہے، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے، جاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کے اخراجات متعلقہ دفتر کے بجٹ سے ہونے چاہیے تھے، ہسڈو کا بنیادی مقصد محکمہ صحت کو آئی ٹی سہولیات فراہم کرنا تھا، ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم کی خریداری ہسڈو کے دائرہ کار میں شامل نہیں، آڈٹ نے 4 کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد اخراجات کو غیر جواز قرار دیا۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمہ صحت کے مالی و انتظامی کنٹرول میں کمزوری کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکام کی مجاز اتھارٹی کو مالی اور اندرونی کنٹرول مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے، کانفرنسنگ سسٹم کی خریداری کا آڈٹ اعتراض جون 2022 ء میں سامنے آیا تھا، محکمہ صحت کی جانب سے اعتراض نوٹ ہونے کے باوجود معاملہ حل نہ ہوسکا، ایس ڈی اے سی کی بے ضابطگی محکمہ خزانہ سے ریگولرائز کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پبلک اکانٹس کمیٹی ون کا آڈٹ پیرا محکمہ خزانہ سے ریگولرائز کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- این آئی ایچ’ موسم سرما کے حوالے سے 3 ہنگامی ہیلتھ ہدایات جاری
- ہیلتھ سروسز پنجاب، طبی آلات کی خریداری، 4کروڑ55 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں
- پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
- قرطبہ چوک، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکال لیا
- ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
- ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار
- مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
- لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
- پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
- سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
- سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
- نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
- اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
- اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
- فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
- ورجینیا میںری پبلکن اور ڈیموکریٹک رہنما ایک پلیٹ فارم پر جمع
- برائلر گوشت کی قیمت مستحکم فارمی انڈے مہنگے
- سونے کی قیمت مین بڑی کمی فی تولہ 3500 روپے سستا ہو گیا
- بولونیا:فلاحی مرکز میں ہنگامہ آرائی کرنے پر 33 سالہ پاکستانی کو پولیس افسران نے پکڑ رکھا ہے۔
- رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران پر قتل کا مقدمہ درج
