لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈا پر عملدرآمد جاری ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں اور تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسامہ سلامت
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ تعینات، کاشف رسول خالد سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل خانیوال تعینات اور نوید لیاقت کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر 8 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے عہدے پر ترقی دی گئی، تمام 8 افسران کو گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دی گئی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ترقی پانے والوں میں میمونہ شریف، ریحانہ عندلیب، بشری اصغر، آسیہ بتول، رفعت نورین، فرحانہ یاسمین، سہیل انور خان اور آصف علی شامل ہیں ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ترقی پانے والے 8 افسران کی تعیناتی کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔ میمونہ شریف ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو ویمن جیل ملتان تعینات، ریحانہ عندلیب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل اینڈ ڈویلپمنٹ ویمن جیل ملتان تعینات، بشری اصغر لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل، انسپکٹوریٹ آف پریزنز پنجاب لاہور تعینات، آسیہ بتول ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ویمن جیل فیصل آباد تعینات، رفعت نورین لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل بہاولپور تعینات، فرحانہ یاسمین لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات، سہیل انور خان ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن تعینات اور آصف علی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈویلپمنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور تعینات کر دیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر جاری تمام احکامات فوری طور پر نافذ العمل، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- فیروزوالہ: مبینہ زہریلے نوڈلز کھانے سے 2 بچیاں جاں بحق، بیکری سیل
- سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اگلے 3ماہ خشک سالی کا خدشہ
- جیل خانہ جات میں افسران کی ترقیوں، تقرروتبادلوں کے احکامات جاری
- سندھ میں ریبیز سے ایک اور ہلاکت، اموات کی تعداد 43 ہوگئی
- لاہور: قرطبہ چوک مزنگ پلازہ میں آتشزدگی کے بعد آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔
- این آئی ایچ’ موسم سرما کے حوالے سے 3 ہنگامی ہیلتھ ہدایات جاری
- ہیلتھ سروسز پنجاب، طبی آلات کی خریداری، 4کروڑ55 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں
- پیرو کے علاقے جنین میں 6.9شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس
- قرطبہ چوک، پلازہ میں آتشزدگی، ریسکیو اہلکاروں نے 8 افراد کو بحفاظت کرین کے ذریعے باہر نکال لیا
- ورجینیا:امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ڈیمو کریٹک اور ری پبلکن پارٹیز کے حامی مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں۔
- ذہنی معذوری کے شکار شخص کا مقدمہ قابل سماعت قرار
- مندرہ چکوال روڈ پر کم عمر بچے کا کٹا ہوا بازو برآمد ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
- لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ممتاز اوور سیز و سماجی رہنمائوں کا وفد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کر رہا ہے۔ وفد میں چودھری شاہد سندھو’ چودھری فیصل اعجاز’ خرم منور منج اور چودھری اعجاز وڑائچ سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔
- پاکستان میں پرتگالی کاروباری برادری کیلئے سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع
- سموگ کے تدارک کیلئے لاہور ٹریفک پولیس کا کریک ڈان تیز، رات گئے خصوصی ناکے قائم
- سبز چائے اور لیموں کا باقاعدہ استعمال جگر کی چربی کم کرنے، نظامِ ہاضمہ کو فعال رکھنے میں انتہائی مفید قرار
- نواز اور زرداری نہیں، بانی پی ٹی آئی صوبوں کے حامی ہیں: علی محمد خان
- اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں: پرویز الٰہی
- اٹلی کے قدیم قلعے کی مرمت کے دوران پانچ سو سال پرانا خفیہ خزانہ برآمد
- فیصل آباد: خاتون سڑک کنارے مکئی بھون رہی ہے۔
